بینگن کا بھرتہ

182

بینگن کا بھرتہ بینگن کو بھون کر بنایا جا تا ہے ۔ بینگنوں کو بعد میں ٹماٹر ، پیاز اور دھنیے میں مکس کیا جاتا ہے ۔

اجزا

بینگن 2درمیانے یا1بڑا
تیل 2کھانے کے چمچ
لہسن 4-5جوے کٹے ہوئے
پیاز 1/2کپ کٹی ہوئی
ہری مرچ 1کٹی ہوئی
ٹماٹر 1کپ
لال مرچ پاؤڈر 1/4چائے کی چمچی
نمک حسب ذائقہ

طریقہ بینگن کا بھرتہ

بینگن کو پانی سے دھو لیں اور کچن ٹاول سے خشک کر لیں ۔ تیل لگا کر توے پر روسٹ کر لیں ۔بینگن پلٹتے رہیں تاکہ ہر طرف سے روسٹ اور اندر سے نرم ہو جائیں ۔ چھری سے بینگن کو چیک کریں ۔ اگر نرم ہو گئے تو مطلب پک چکے ہیں ۔
چھلکا اتاریں اور ایک پیالے میں ڈال دیں ۔ کانٹے سے میش کریں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور کٹا لہسن ڈالیں ۔
لہسن ہلکا براؤن ہو جائے تو پیاز شامل کردیں ۔
پیاز کا رنگ بدلنے لگے تو ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال دیں ۔
تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں ۔ پھر پانی شامل کریں تاکہ ٹماٹر نیچے سے لگے نہیں ۔
لال مرچ پاؤڈر ڈالیں ، نمک اور بینگن شامل کریں ۔
پانی ڈال کر میشڈ بینگن کو ٹماٹر کے سالن میں اچھی طرح مکس کریں ۔
جب تیار ہو جائے تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک کر گرما گرم پیش کریں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type