انڈے کا خاگینہ

46

انڈے کا خاگینہانڈے کا خاگینہ حیدرآبادی ناشتے کا اہم جز ہے جسے پراٹھوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے ،خاگینہ بنانے کے لئے انڈے ، ٹماٹر ، پیاز اور کئی مصالحے شامل کئے جاتے ہیں۔

اجزاء

انڈے 2 عدد
تیل 3 کھانے کے چمچ
پیاز 2 عدد
ٹماٹر باریک کٹا ہوا، 1 عدد
دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا بار باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 2 عدد

ترکیب

۱۔ایک پیالے میں تمام انڈوں کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔
۲۔ ایک بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔
۳۔ تیل میں پیاز کو اتنا فرائی کریں کہ وہ لائٹ گولڈن براؤن ہو جائے۔
۴۔ اب ٹماٹر بھی شامل کر دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائیں۔
۵۔ جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو نمک ،لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کر کے تمام اجزاء4 کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
۶۔ اب پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر لکڑی کے چمچ سے انڈوں کو اتنا مکس کریں کہ وہ دانے دار ہو جائیں۔
۷۔جب انڈے پک جائیں تو ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر دیں خاگینہ تیار ہے۔
۸۔ گرم گرم خاگینہ پراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type