آلو گوبھی مٹر سبزی

76

اجزا

ٹماٹر 4درمیانے سائز کے چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں
لہسن 3-4جوے باریک کاٹ لیں
پیاز 1/2کپ کٹی ہوئی
ادرک 1/2انچ باریک کٹی ہوئی
پانی بلینڈ کرنے کے لئے
تیل 2کھانے کے چمچے
زیرہ 1/2چائے کی چمچی
ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کی چمچی
لال مرچ پاؤڈر 1/2چائے کی چمچی
دھنیا پاؤڈر 1/2چائے کی چمچی
دھنیا پاؤڈر 1چائے کی چمچی
نمک حسب ذائقہ
پھول گوبھی 2کپ کٹی ہوئی
آلو 2کپ چکور کٹے ہوئے
مٹر 1کپ
ہری مرچیں 1سے2بیچ میں سے کاٹ لیں
ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

ایک بلینڈر میں ٹماٹر ، ادرک، اور پیاز کو بلینڈ کرلیں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ کی شکل دے دیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
پھول گوبھی دھو لیں اور کاٹ لیں ۔
آلو کو دھو کر چھیل کرکیوبز میں کاٹ لیں ۔ اگر فوری استعمال نہ کرناہو تو نمک کے پانی میں بھگو دیں ۔
مٹر بھی چھیل کر دھو لیں ۔
تیل گرم کریں اور زیرہ ڈالیں ۔ تیس سیکنڈ بھوننے کے بعد پیاز شامل کریں ۔ جب پیاز کا رنگ تبدیل ہو جائے تو پسے ٹماٹر ڈال دیں ۔
10سے15منٹ پکائیں جب سائڈ سے پکنے لگے تو ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور دھنیا پاؤڈر شامل کردیں ۔
پھول گوبھی ، آلو اور مٹر ڈال دیں ۔
سبزیاں چلاتے رہیں اور 2سے3کپ پانی شامل کردیں ۔
ہری مرچیں ڈالیں اور سبزیوں کے سالن میں ابال آنے دیں ۔ پھر آنچ ہلکی کر دیں اور پین کو ڈھک کر 25سے30منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔
ہرے دھنیے سے سجا کر گرما گرما پیش کریں ۔

loading...
تبصرے
Loading...