سحر و افطار میں کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟

1,880

رمضان نیکی کمانے اور گناہوں کی معافی مانگنے کا مہینہ تو ہے ہی ساتھ ہی اس مہینے میں روزے رکھنے سے ذہنی سکون اور جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ رمضان میں سحر و افطارکے وقت خصوصی ڈشوں کا احتمام کیا جاتا ہے ۔البتہ کھانے پینے کی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے معتدل رویہ اپنانا ضروری ہے ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں سحر و افطار کے وقت کیسی غذا لینی چاہیئے اور کس طرح کے کھانوں سے بچنا چاہئے ۔

صحت مند غذا ئیں

سحری

۱۔سحری میں ایک پیلالہ دلیہ دودھ کے ساتھ ایک مٹھی میوے شامل کر کے استعمال کریں نہایت فائدے مند ہے۔
۲۔ سحری میں چکی کے آٹے کی روٹی کا استعمال کیا جائے۔ دلیہ یا دوسرے کسی غلے اور اسپغول کی بھوسی کا استعمال ہمیں دیر تک بھرے پیٹ کا احساس دلاتا ہے۔
۳۔ گوشت، مچھلی، مرغی اور انڈے کا استعمال بڑھائیں لیکن امراض قلب یہ کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے معالج کے مشورہ سے ان غذاؤں کا استعمال کریں۔
۴۔ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیا کا استعمال بڑھائیں۔

افطاری

۱۔روزہ کھولنے کے لئے کھجور، دہی پانی یہ تازہ پھلوں کے رس کا استعمال کریں۔
۲۔ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں معدنیات کی وافر مقدار موجود ہو۔
۳۔سفید چنوں کا استعمال نہایت فائدے مند ہے۔
۴۔مرغی کے گوشت کا استعمال کریں۔
۵۔ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو اس کے لئے خربوزہ، تربوز، کھیرا، ٹماٹر، انگور، سنگترہ، پپیتا اور انناس وغیرہ کا استعمال نہایت موثر ثابت ہوتا ہے۔
۶۔آلو چھولے کی چاٹ اور دہی بڑے وغیرہ کا استعمال کریں۔
۷۔ ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو نرم اور جلد ہضم ہونے والی ہوں۔

نقصان دہ غذائیں

۱۔ سحری کے دوران بہت زیادہ ایک ساتھ پانی پی لینا نقصان دہ عمل ہے اس عمل سے معدہ پانی سے بھر جاتا ہے جو اکثر الٹی کی صورت میں باہر نکل جاتا ہے۔
۲۔چینی یہ مصنوئی شکر سے تیار شدہ غذاؤں کا استعمال میٹابولزم کو نقصان پہنچاتی ہیں اس لئے ان سے دوری اختیار کریں۔
۳۔ اگر آپ پکوڑوں اور اس جیسی دوسری اشیا کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں تو انہیں ہفتے میں ایک دن کے لیے مخصوص کردیں اور روزانہ کھانے سے گریز کریں۔
۴۔تیل کا استعمال کم سے کم کریں غذاؤں کو بھونیں یا گرل کریں کیونکہ ایسا کرنے پر تیل کی بہت کم مقدار استعمال ہوتی ہے۔
۵۔ سٹرونگ چائے، کافی، سوفٹ ڈرنک یا اس جیسی دیگرمشروبات،مصالحہ جات، تیز مرچ، نمکین غذا کھانے سے پرہیز کریں یہ آپکی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

مزید جانئے : سحر و افطار کے لئے چند مفید مشورے اور غذائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...