گرمیوں میں تربوز کے استعمال کے منفرد انداز

406

گرمی کاموسم آتے ہی اس سے بچانے والے پھل بھی آجاتے ہیں۔تربوز گرمی کی شدت کوکم کرکے ٹھنڈک کااحساس دلاتاہے۔اپنی سرد تاثیر کے باعث گرمی میں ہونے والی معدے کی جلن اورگرمی کودورکرتاہے۔سخت ترین گرمی میں بھی ہائیڈریٹ رکھتاہے۔وٹامن سی کاخزانہ ہے جوکینسر کے مرض سے بچاتاہے۔دل اورآنکھوں کوصحت مند رکھتاہے ۔عموماًلوگ اسکے استعمال سے گھبراتے ہیں لیکن اگر آپ تربوز کے استعمال کے طریقوں سے آگاہ ہوں تو یہ آپ کوکبھی بھی نقصان نہیں پہنچاتاہے۔
اس گرمی تربوز کااستعمال کریں کچھ منفرد انداز سے اورکریں گرمی میں ہونے والے صحت اورجلد کے مسائل حل آسانی کے ساتھ۔

انرجی بوسٹر

ایک کپ تربوز میں پودینہ کی چند پتیاں ،ایک چمچ چینی،لیموں کارس ایک چمچ،اورادرک کاایک چھوٹاٹکڑا ڈال کربلینڈ کریں اورصبح میں پی لیں دن بھر تروتازہ اورتوانارہیں گے۔

وزن کم

وزن کم کریں تربوز کے ساتھ صرف ایک کپ تربوز،ایک ٹماٹر چھلاہوا اورآدھاچمچ ہلدی ملاکربلینڈ کرکے صبح پی لیں پھر ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔

بلڈ پریشر

گرمیوں میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجاتاہے اسکے لئے اگر تربوز کے جوس میں آدھاچمچ دارچینی پاؤڈر ملاکرپی لیاجائے تو بلڈ پریشرنہیں بڑھتا۔

پیشاب کی جلن

گرمیوں میں یورین برننگ ہوناعام سی بات ہے ایسی صورت میں ایک کپ تربوزمیں آدھالیموں کارس،ایک چوتھائی کالانمک اورایک چھوٹی کیری ڈال کربلینڈ کرکے پی لیں۔اس کے استعمال سے گرمی سے بھی محفوظ رہیں گے۔

لو لگ جائے تو

تربوز کے رس میںآدھے لیموں کارس،کالانمک ایک چٹکی ،کالی مرچ ایک چٹکی اورچینی ملاکرصبح ،دوپہر اورشام استعمال کریں۔گرمی کے تمام امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔

بے خوابی

تربوز کے بیج چھلے ہوئے اورخشخاش ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں۔آدھاچمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ سونے سے پہلے لے لیں ۔بھرپورنیند آئے گی۔

وائٹننگ کے لئے اسکرب

تربوز بیج سمیت آدھاکپ،دہی آدھاکپ،کیر ی ایک چھوٹی چھلکے سمیت اورپودینہ چند پتے بلینڈ کرکے چہرے اورہاتھ پیروں پرلگائیں سرکولیشن میں پانچ منٹ مساج کریں۔پہلی ہی ایپلیکیشن میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

اینٹی ایجنگ

ایک چھوٹاٹکڑاتربوز لے کرچھری سے گود لیں پھر اس پرایک چمچ لیموں کارس ایک چمچ شہد ملاکردس منٹ چہرے پرمساج کریں۔پھر بیس منٹ بعد دھولیں۔

جھریوں کاخاتمہ

تربوز کاسفید حصہ اورچینی ہم وزن لے کربلینڈ کرکے ہلکی آنچ پرپکالیں۔گاڑھاہوجائے توٹھنڈاہونے پرچہرے پرلگائیں یہ پیل آف ماسک کی طرح لگے گا۔

ایکنی سے نجات

ایک کیلا میش کرکے اسمیں دوچمچ تربوزکارس ملاکرچہرے پرلگائیں۔بیس منٹ بعد دھولیں سات دن میں دانے غائب ہوجائیں گے۔

بالوں کے لئے

گرمیوں میں بالوں میں آنے والی بو،آئل اورروکھاپن دور کرنے کے لئے ایک کپ تربوز،پودینہ کی پتیاں اورآدھی کیری چھلی ہوئی لے کربلینڈ کرکے اسمیں دوانڈے اورآدھاکپ دہی پھینٹ کرملالیں۔بالوں میں لگاکرآدھے گھنٹے بعد سردھولیں۔

تربوز کے استعمال میں احتیاط کریں

شوگر اوردمہ کے مریض نہ کھائیں۔
کوشش کریں کہ شام چار بجے کے بعد اسکااستعمال نہ کریں۔رات کوبالکل نہ کھائیں اسمیں طاقتوروٹامنز ہوتے ہیں جورات میں کھانے سے ہضم نہیں ہوتے۔
اسے کھانے کابہترین وقت ناشتہ کے بعد اوردوپہرکھانے سے پہلے کے بیچ کاہے۔
تربوز ہمیشہ ٹھنڈاکرکے کھائیں۔
تربوزکھانے کے بعد پانی اورچاول کااستعمال نہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...