وہ کھانے جو آپ کی جان لے سکتے ہیں

4,161

آپ کو ایسے کھانوں کے بارے میں تو پتا ہی ہوگا جو آپ کی صحت کے لیے فائدے مند ہیں لیکن بہت سے ایسی غذائیں بھی ہیں جو آپ کے لیے بے انتہا نقصان دہ ہیں ۔ بلکہ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان کے زیادہ استعمال سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے ۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ان تمام چیزوں سے بچنا اور کھانے پینے کے معاملے میں ا پنے انتخاب کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے ۔

لو فیٹ فوڈ

عام طور پر ہم بلا جھجک ان چیزوں کو استعمال کرلیتے ہیں جن پر لو فیٹ لکھا ہوتا ہے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ غذائیں نہ صرف ہمارا وزن نہیں بڑھائیں گی بلکہ جسم کو فائدہ بھی پہنچائیں گی۔ لیکن در حقیقیت ایسا نہیں ہے ۔ ان ڈبے والی غذاؤں کوفیٹ فری بنانے کے لیے جن کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں بلکہ ان سے کئی قسم کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔

مارجرین

لوگ مکھن کی جگہ مارجرین کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس میں کم کولیسٹرول ہوتا ہے ۔ لیکن آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مارجرین آخر بنتا کس سے ہے ؟ مارجرین ٹرانس فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کے خون کی شریانوں کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے ساتھ ہی آپ کا کولیسٹرول بھی بڑھا سکتا ہے۔

27 Mar 2008, Garnerville, New York, USA --- Assorted Junk Food --- Image by © Envision/Corbis

فروٹ جوس

بازار میں ملنے والے فروٹ جوس کو لوگ ایک صحت بخش غذا سمجھ کر خریدتے ہیں جبکہ یہ صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ نہ صرف یہ مصنوعی ذائقوں سے تیار ہوتے ہیں اور ان میں کوئی اصل پھل نہیں استعمال ہوتا ،ان کے اندر شکراور کیمیکلز بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہے جو صحت کو نقصان پہنچاتی ہے اور موٹاپا اور دوسری کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے ۔ رئیل فروٹ جوس بھی شکر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں کوئی غذائیت موجود نہیں ہوتی ۔ بازار سے ڈبے والا جوس خریدنے سے بہتر ہے آپ کوئی پھل کھالیںیا اگر جوس پینے کا دل ہو تو گھر میں پھلوں سے رس نکال کر جوس بنائیں ۔

پراسیسڈ گوشت

بازار کے کھانے جیسے پیزا ، برگر،سینڈوچ اور ہاٹ ڈاگ میں استعمال ہونے والا گوشت بھی کئی کیمیکلز میں سے گزر کر تیار کیا جاتا ہے جو کینسر یا دیگر مہلک بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میں چینی، نمک اور فیٹس بے انتہا ہوتے ہیں جن سے موٹاپے اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتاہے ۔ بہتر یہ ہی ہے کہ آپ گھر میں گوشت لا کر پکائیں اور باہر کے کھانوں میں استعمال ہونے والے گوشت کا استعمال پوری طرح چھوڑ دیں ۔

انرجی بارز

ان بارز کو صحت بخش بارز کہہ کر بیچا جاتا ہے ۔ انرجی بارز کو وزن گھٹانے اور فٹ رہنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ بدقسمتی سے لوگ ان بارز کے پیکٹ پر دی گئی غذائی اجزا کی فہرست کو نہیں پڑھتے جس میں صاف صاف لکھا ہوتا ہے کہ ان کے بنانے میں بڑی مقدار میں شکر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ ان بارز سے گریز کریں اور اگر آپ واقعی میں کوئی صحت بخش اسنیک کھانا چاہتے ہیں تو بادام اور چیز کھائیں۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت مل جائے گی اور آپ کا وزن نہیں بڑھے گا ۔

فروزن کھانے

دکانوں پر ملنے والے فروز ن کھانے جو کچے، پکے ہوئے یا ہاف ککڈ ہوتے ہیں ان دنوں خوب استعمال کیے جارہے ہیں ۔ یہ بنانے میں آسان ہوتے ہیں ا ور انہیں پکانے میں تیل بھی کم استعمال ہوتا ہے ۔ یہ فروزن کھانے کیلریز میں تو کم ہوتے ہیں لیکن ان مین سوڈیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ پراسیسڈ فود ہوتا ہے اس لیے اسے ہضم کرنے کے لیے جسم کو کافی محنت کرنا پڑتی ہے ۔

سیریلز

ایسے بہت کم سیریلز ہیں جو آپکی صحت کے لیے واقعی فائدہ مند ہیں ۔ وہ سیلیریز بھی جنھیں صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور بتا کر پیچا جاتا ہے ، ان میں بھی مصنوعی شکر ایک بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ آپ کے کئی پسندیدہ سیریلیز کے برینڈ ز میں کسی حلوے یا میٹھی ڈش سے زیادہ چینی موجود ہوتی ہے ۔ اس کے بنانے میں بہت سارا کیمیکل استعمال کیا جاتاہے جو اسے صحت بخش دکھانے میں مدد کرتا ہے ۔

ڈونٹس

آج کل بچے بچیوں کو ڈونٹ بہت پسند ہوتا ہے ۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس اور چینی کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔ ایک ڈونٹ میں تین سو سے بھی زیادہ کیلریز ہوتی ہیں ۔ عام طور پر لوگ ایک سے زیادہ ڈونٹ ایک وقت میں کھاتے ہیں اس لیے اس کے استعمال سے وزن بہت جلدی بڑھتا ہے ۔

سوڈا

دکانوں میں مختلف رنگوں میں ملنے والے سوڈاز میں موجود چینی اور کیمیکلز بھی کینسر کی وجہ بنتے ہیں ۔

آلو کے چپس

آلو کے چپس میں کیلیریز تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی اس میں کیمیکلز کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ زیادہ تر پیکٹ والے چپس میں ایکریلومائیڈ موجود ہوتا ہے جو انتہائی تیز آنچ میں پکانے کی وجہ سے ان چپس میں شامل ہوجاتا ہے ۔ یہ کیمیکل اتنا تیز اور نقصان دہ ہوہتا ہے کہ اس کے ایک حد سے زیادہ استعمال سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...