مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز

2,637

مرچوں کو اکثر تیزی اور تیکھے پن سے جانا جاتا ہے جو کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کی جاتی ہے لیکن بہت کم لوگ اسکی اصل افادیت سے واقف ہیں۔
مرچ عام طور پر گرم ممالک مثلًا پاکستان اور ہندوستان میں زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور اسکا استعمال بھی ان ممالک میں زیادہ ہے۔

مرچ وٹامن کے، ای، سی، وٹامن بی کمپلیکس، کیلشیم، پوٹاشیم اور غذائی فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مرچ کے چند بہترین فوائد درجہ ذیل ہیں۔

معدے کے لئے

کھانوں میں ہری مرچوں کا استعمال معدے کے درد گیس اور مروڑ کے لیے انتہائی مفید ہے قدیم زمانے میں عملِ انہضام کو بہتر بنانے کے لئے مرچ کے استعمال کی تجویز دی جاتی تھی یہ معدے سے نکلنے والی فاصل مواد کے اخراج کے عمل کو بہتر بناتی ہے اسکے علاوہ کھانا ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے کے لئے بھی اسکا استعمال نہایت مؤثر ثابت ہوا ہے۔

نزلہ و زکام میں

نزلہ و زکام میں مرچوں کا استعمال نہایت فائدے مند ہے مرچیں ناک اور گلے سے نکلنے والی رطوبت کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور سانس لینے میں دوشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔

خون کا بہاؤ

بیماری کی صورت میں بیماری کا اثر خون کے بہاؤ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے مرچوں کا روزانہ استعمال خون کے بہاؤ میں تیزی لاتا ہے مرچوں میں موجود کیلشیم اور آئرن بلڈ پریشر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دل کے امراض

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کے مرچوں کا استعمال ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھتا ہے مرچیں خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں ۔

وزن کم کرنے کے لئے

مرچوں میں چکنائی موجود نہیں ہوتی بلکے مرچوں میں چربی اور حراروں کو جلانے کی خاص صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ مرچوں کا استعمال نظام انہضام کے کام کرنے کی صلاحیتوں میں پچیس فیصد تک اضافہ کرتا ہے 6 گرام مرچ کا استعمال جسم میں 76 سے زائد حراروں کو جلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

احتیاط

مرچوں کا لمبے عرصے تک استعمال صحت مندانہ عمل نہیں ہے اس لئے اسکا استعمال ایک حد تک کریں۔

تبصرے
Loading...