آئیڈیل سحری اور افطاری کیلیئے 10،10ٹوٹکے

26,053

ہِ رمضان ہے اور گرمیوں کی شدت ہے ایسی صورت میں سحری اور افطاری کا اہتمام ایسے کریں کہ آپ پورے دن ہائیڈریٹ رہیں اور آپکو کمزوری نہ ہو بہت زیادہ مرغن اور تیز مرچوں والے کھانوں سے گریز کریں بہت زیادہ نہ کھائیں اگر بھوک زیادہ لگے تو روٹی سالن کی جگہ پھل فروٹ چاہے وہ چاٹ کی صورت میں ہوں یا جوس کی صورت میں انکا استعمال مفید ہے معدہ کے مسائل سے بچنے کے لئے ہلکی مگر طاقت ور غذا کھائیں جو آپکو انرجی دے اور آپ ماہِ رمضان بڑے آرام سے گزار سکیں۔

ذیل میں سحری اور افطاری کے لئے چند مشورے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ پورا روزہ آرام سے گزار سکیں گے۔

سحری

۱۔ہر سحری میں کم از کم دو چمچ دہی کھانے سے پیاس نہیں لگتی۔
۲۔سحری میں بھی دو کھجور ضرور کھائیں۔اس سے آپکی انرجی میں اضافہ ہوگا۔
۳۔روزانہ اسپغول کا استعمال ضرور کریں۔
۴۔ایکسٹرا بھوک مٹانے کے لئے کسی بھی پھل کا استعمال کریں۔
۵۔روزانہ پراٹھے کھانے سے گریزکریں۔
۶۔جو کا دلیہ ،سیریل یا سیویوں کا ایک پیالہ دودھ کے ساتھ پراٹھے سے بہترہے۔
۷۔سالن کے بجائے کباب کا استعمال مفید ہے اگر بیک ہوں تو آپ آرام سے دو کھاسکتے ہیں۔
۸۔تمام ڈرائے فروٹ تھوڑے تھوڑے ملا کرکھائیں۔چاہیں تو دلیہ میں شامل کرلیں۔
۹۔چپاتی یا بریڈ کا استعمال کریں لیکن سحری میں تیز مرچوں والے سالن سے پرہیز کریں۔
۱۰۔سبزیوں کا سوپ ابلے انڈے کے ساتھ کھائیں۔افطاری

افطاری

افطاری کے بعد اکثر لو گ کھانا بھی کھاتے ہیں لہٰذا افطاری ہلکی پھلکی اور فرحت بخش کریں ۔
۱۔روزہ ایک نہیں بلکہ دو کھجوروں کے ساتھ افطار کریں۔
۲۔اسکے بعد لیموں پانی جسمیںآدھا لیموں، ایک چٹکی نمک،کالی مرچ اور ایک چٹکی ہی چینی شامل کریں۔
۳۔فروٹ چاٹ کھائیں لیکن اسمیں ڈھیر ساری چینی اور چاٹ مصالحہ ڈالنے سے گریز کریں۔
۴۔پکوڑوں میں سوڈا نہ ڈالیں اس سے بلڈ پریشر بڑھ سکتاہے بغیر سوڈے کے بھی پکوڑے اچھے بن سکتے ہیں۔
۵۔پکوڑوں میں پالک ڈالنے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں ۔
۶۔پالک کے علاوہ ہری پیاز،ٹماٹر ،بینگن وغیر ہ کے ساتھ پکوڑے ذائقے کے ساتھ غذائیت بھی دیتے ہیں لیکن وہ بھی روز نہ کھائیں۔
۷۔صحت سے بھرپور چنا چاٹ تیار کریں اسمیں مختلف کچی سبزیاں اور دہی کا استعمال ضرور کریں۔
۸۔دہی پھلکیاں پکوڑوں سے بہتر رہتی ہیں کیونکہ پھلکیاں پانی میں بھگانے سے اسکا آئل نکل جاتاہے۔
۹۔پھلوں کا استعمال کسی بھی صور ت میں ضرور کریں۔
۱۰۔مکس سبزیوں کے گھر پر سموسے تیار کریں اور بازار کے سموسوں سے بچیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...