دیسی مرغی اعصابی قوت بڑھائے، وزن کم کرے

7,985

سردی کے موسم میں مزیدار کھانے اور سوپ ہر گھر میں بن رہے ہوتے ہیں ۔ اکثر لوگ مرغی کا گوشت پسند کرتے ہیں اور سردیوں کے زیادہ تر کھانے مرغی کے گوشت سے بنتے ہیں ۔ مرغی سے بنے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھانے کے ساتھ ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ فارمی مرغی کے بجائے دیسی مرغی استعمال کی جائے۔

دیسی مرغی کے فوائد:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دیسی مرغی کے فوائد بے شمار ہیں۔ کچھ فوائد یہاں درج کیے جا رہے ہیں۔

گوشت کی اعلٰی قسم:

دیسی مرغی کا گوشت عام فارمی مرغی کے گوشت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیسی مرغی قدرتی خوراک سے نشونما پاتی ہے۔ جس سے انھیں زیادہ پروٹین اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔

زیادہ اچھا ذائقہ:

دیسی مرغی کا ذائقہ عام مرغی سے کہیں زیادہ اچھا ہوتا ہے ۔ دیسی انداز سے پالی گئی مرغی کا گوشت زیادہ دیر تک پکانا پڑتا ہے ۔ اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور کھانے والا فارمی مرغی کے گوشت پر دیسی مرغی کو ترجیح دیتا ہے۔

چکنائی کی کمی :

دیسی مرغی کھلی فضا میں پرورش پاتی ہے ۔ وہ آزاد انہ ادھر ادھر گھوم کر خوراک حاصل کرتی ہے ۔ اس لیے دیسی مرغی فارمی مرغی کے مقابلے میں کم چکنی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے کم تیل میں پکایا جائے۔ اس طرح کم چکنائی والا یہ گوشت زیادہ پروٹین فراہم کرتا ہے۔

ٹوکسن کی کمی :

فارم میں بنائی جانے والی مرغی میں اکثر ہارمونز ، اینٹی بائیوٹک اور کیڑے مار دواؤں کے اثرات بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں صحت کے لیے مضر ہیں۔ ان مرغیوں کو دی جانے والی غذا کی تیاری میں کیڑے مار دوا اور دوسرے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بعض کیڑے مار دوائیں کینسر، جلد کی سوزش ، ڈپریشن اور ہارمونز کو غیر متوازن بنانے کا باعث بنتی ہیں۔ کیونکہ دیسی مرغی کو یہ غذائیں نہیں دی جاتیں اس لیے ان میں کسی طرح کے بھی مضر اثرات نہیں پائے جاتے۔

ذہنی دباؤ سے پاک:

پنجرے میں بند فارمی مرغیوں کا گوشت انسان میں ذہنی دباؤ اور الجھن کی کیفیات پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جو بڑھ کر بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے ۔ اس کے برعکس کھلی فضا میں آزادانہ گھومنے والی مرغی کے گوشت کو استعمال کرنے سے اس طرح کی ذہنی پریشانی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
دیسی مرغی کے استعمال سے درج ذیل فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
۔ قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
۔ نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ۔
۔ پروٹین استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔
ْ۔ پیٹ کے السر، ٹی بی، شوگر، انفیکشن والی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
۔ اس کی یخنی سردی ، نزلہ ، زکام اور فلو کے لیے نہایت مفید ہے اور فوری آرام کا باعث بنتی ہے۔
۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...