کینو کے چھلکے بیکار نہیں

3,935

کینو( orange )میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہے جو ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے۔کینو کے ساتھ اس کے چھلکے بھی بیکار نہیں یہ بھی کئی طرح سے مفید ہیں ۔اس لئے جب بھی کینو کھائیں اس کے چھلکے بھی سنبھال کر رکھیں اور مختلف طریقوں سے ان کا فائدہ اٹھائیں۔

کینو کے چھلکوں کے استعمال:

جلد کی رنگت سنوارنے کے لئے:

کینو کے چھلکے قدرتی بلیچ کا کام کرتے ہیں ۔جلد کے داغ دھبوں کو کینو کے چھلکوں سے صاف کیا جاسکتا ہے۔چھلکوں میں موجود وٹامن سی جلد کی تازگی بر قرار رکھتے ہوئے جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے اس کے علاوہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز سے بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
۔کینو کے چھلکے سکھا کر پاؤڈر بنالیں ۔
۔۲ کھانے کا چمچ چھلکوں کا پاؤڈر اور ۲ کھانے کے چمچ دہی کے ساتھ ایک چائے کا چمچ شہد ملا لیں ۔
۔یہ ماسک چہرے اور گردن پر لگا کر نرمی کے ساتھ گولائی میں مساج کریں۔
۔۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔
۔ہفتے میں ۲بار استعمال کریں ۔

جھریوں کو ختم کرنے کے لئے:

چھلکوں میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کے فری ریڈیکلزکو ختم کرتے ہیں( جو جلد کے صحت مند سیلز کو ختم کرتے ہیں )جس کی وجہ سے جھریاں پڑ جاتی ہیں
۔ایک کھانے کا چمچ کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ جئی کا آٹا لیکراس مین اتنا شہد ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔
۔یہ پیسٹ چہرے اور گردن پر لگائیں ۔
۔۳۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
۔یہ اینٹی ایجنگ فیس ماسک ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں ۔

بلیک اوروائٹ ہیڈز کی صفائی کے لئے:

کینو کے چھلکوں میں ایکس فولیٹ کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے یہ جلد کی گرد اور مردہ سیلز کو صاف کرتے ہیں۔جلد پر وائٹ اور بلیک ہیڈز پیدا نہیں ہونے دیتے اورجلد کو مہاسوں سے بھی بچاتے ہیں ۔
۔برابر کی مقدار میں کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور دہی ملا کر پیسٹ بنالیں ۔
۔ہاتھوں کو دائرے کی شکل میں حرکت دیتے ہوئے یہ پیسٹ چہرے اور گردن پر ملیں ۔
۔۱۵ سے ۲۰ منٹ تک کے لئے لگا رہنے دیں ۔
۔ہاتھ گیلے کر کے یہ ماسک نرمی کے ساتھ صاف کریں۔
۔بلیک اوروائٹ ہیڈز کو صاف کرنے کے لئے ہر دوسرے دن یہ ماسک لگائیں ۔
۔اور ان سے بچاؤ کے لئے ہفتے میں ایک مرتبہ لگائیں۔

دانت صاف کرنے کے لئے:

کینو کے تازہ چھلکے بھی دانتوں پر جمی پیلی تہ کو صاف کرتے ہیں ۔چھلکوں میں موجود de-lemoneneدانتوں پر لگے داغ خاص طور پرسگریٹ نوشی کی وجہ سے پڑنے داغوں کو صاف کرتا ہے۔
۔تازہ چھلکوں کا اندرونی سفید حصہ۲ سے ۳ منٹ کے لئے دانتوں پر ملیں پھر نیم گرم پانی سے کلی کر لیں۔روزانہ دن میں دو مرتبہ کریں ۔
۔اس کے علاوہ سوکھے چھلکوں کا پاؤڈر پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔یہ پیسٹ برش پر لگا کر دانت صاف کریں ۔دن میں دو مرتبہ چند ہفتوں تک کریں

وزن کم کرنے کے لئے:

کینو کے چھلکے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔کینو کے بہت سے غذائی اجزاء خاص طور پر وٹامن سی اس کے چھلکوں میں بھی موجود ہے جو اینٹی اوکسی ڈنٹ ہے اور فیٹس کو جلاتا ہے۔اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اپنی غذا میں چائے اور کوفی کے بجائے کینو کے چھلکوں کی چائے شامل کریں ۔
۔کسی ٹھنڈی خشک جگہ پر چھلکوں کو دھو کر سکھا لیں ۔
۔ایک کھانے کا چمچ خشک چھلکے کھولے ہوئے پانی میں ڈالیں۔
۔۱۰ منٹ تک بھیگا رہنے دیں۔
۔چھلکے نکال کر چائے میں شہد شامل کریں ۔
۔ روزانہ دن میں دو کپ پئیں ۔

کولیسٹرول کم کرنے کے لئے:

جسم میں کولیسٹرول کی ذیادتی دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔کینو کے چھلکوں میں جسم سے خراب کولیسٹرول کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔چھلکوں میں موجود فائبر اور پروٹین کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لئے کینو کے چھلکوں کی چائے دن میں دو مرتبہ پئیں۔

قدرتی ایئر فر یشنر:

کینو کے چھلکوں کی خوشبو ایئر فریشنر کا کام دیتی ہے گھر کے کسی بھی حصے سے ناگوار بو ختم کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ایک مٹھی کینو کے تازہ چھلکے،تھوڑا سا لیموں کا رس اور دار چینی کے ۲سے ۳ ٹکڑے۲ کپ پانی میں ڈال کر ۱۰منٹ تک ابالیں ۔چھان کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس لکوئڈکو اسپرے بوٹل میں ڈال کر رکھ لیں اور جہاں ضرورت ہو اسپرے کر دیں۔
۔بدبوختم کرنے کے لئے چھلکوں کا پاؤڈر بھی تھوڑی مقدار میں مختلف جگہوں پر رکھا جا سکتا ہے۔

کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لئے:

کینو کے چھلکوں کی خوشبو چیونٹیوں ،مچھر،مکھی ،اوردوسرے کیڑے مکوڑوں کو دور کرتی ہے۔
۔خشک چھلکوں کا پاؤڈر بنا کرایسی جگہوں پر ڈالیں جہاں کیڑے مکوڑوں کے آنے کا خدشہ ہو۔
۔مچھر کے کاٹے سے بچنے کے لئے کینو کا تازہ چھلکا جلد پر مل لیں۔
۔بلی کو گھر سے دور رکھنے کے لئے دروازے اور کھڑکیوں میں کینو کے چھلکے رکھ دیں تو بلی گھر میں نہیں آئے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...