کینو کو سنہری سیب کیوں مانا جاتا ہے؟

4,735

سردیوں کے آغاز سے ہی بہت سے رنگوں کے پھل بازاروں کی زینت بن جاتے ہیں ان میں سے ایک کینو بھی ہے کینو پاکستان میں با کثرت دستیاب ہوتا ہے کینو کا شمار ترش پھلوں میں کیا جاتا ہے ۔ذائقے دار اور رسیلا پھل کینو جو رنگت میں بھی دل کو بھاتا ہے اور ذائقہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اب تک صرف سیب کے بارے میں مشھور تھا کے ایک سیب روزانہ آپکو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے کینو بھی سیب کے ہم برابر افادیت کا حامل پھل ہے اور اسے سنہرا سیب بھی مانا جاتا ہے . کینو میں سٹرک ایسڈ، وٹا من سی ،کیلشیم، میگنیشیم، فولاد، پوٹاشیم، فا سفورس، جست اور تانبا وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو اس پھل کو فائدے مند بناتا ہے اور انسانی صحت کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

مزید جانئے :انار کے 7 حیران کن فوائد

جھریوں کا خاتمہ

کینو میں وافر مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد پر پڑھنے والی جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں اسکے علاوہ اس میں پایا جانے والا ایک جز جسے سپیرمیڈائن کے نام سے جانا جاتا ہے یہ جز عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جومنفی اثرات ہماری جلد پر رونما ہوتے ہیں یہ ان اثرات کے عمل کو سست کرنے کے لئے مدافعتی نظام تشکیل دیتے ہیں۔


مدافعتی نظام

مدافعتی نظام ھمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے کینو میں موجود وٹامن( سی) مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کے اس نظام کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو مختلف امراض سےانسانی صحت کو محفوظ رکھتا ہے ۔

مزید جانئے :15غذائیں جوقوت مدافعت بڑھائیں

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ کینو کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم کینو کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔


معدے کی تیزابیت

کینو کارس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کوکم کرتا ہے ۔ جو افراد ریاح کی شکایت میں مبتلا رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے ، انھیں کینو کھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ کینو کارس معدے کی تیزابیت کی وجہ سے آنے والی کھٹی ڈکاروں کوختم کردیتا ہے ۔

مزید جانئے :تیزابیت گھر میں موجود چیزوں سے ختم کریں

بینائی کے لئے مفید

کینو میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی کی موجودگی آنکھوں کے لئے فائدے مند ہوتی ہے اگر آپ اپنی نظر کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کینو کھانے کی عادت ڈال لیں۔


معدے کے السر کے لئے مفید

فائبر انسانی معدے کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ کینو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر آپ قبض یا معدے کے السر کی پریشانی سے دوچار ہیں تو آج ہی سے کینو کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنا لیں ۔

مزید جانئے :سردیوں میں کھانے سے متعلق غلط فہمیاں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...