لوکاٹ کے بے شمار طبی فوائد

2,420

لوکاٹ ترش اور شیری ذائقے دار پھل ہے جو موسمِ گرما میں کھایا جاتا ہے۔ لوکاٹ پاکستان، بھارت، جاپان اور سب سے زیادہ چین میں پایا جاتا ہے۔ یہ پھل آئرن، فولیٹ، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، سوڈیم?،زنک،کاپر،اومیگا تھری اور فائبر سے مالامال پھل ہے ۔

کیا آپ جانتے ہیں ان تمام خوبیوں سے بھرپور یہ پھل ہماری طبی صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟

لوکاٹ کے فوائد

شوگر کے مریضوں کو اگر میٹھے کی طلب ہو تو یہ پھل بنا سوچے سمجھے کھا سکتے ہیں کیوں کے اس میں موجود مٹھاس کسی بھی قسم کی نقصان کی وجہ نہیں بنتی ۔

وٹامن اے کی وافر مقدار اسکو دانتوں اور بصری قوت کے لئے فائدے مند بناتی ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم خون کی روانی میں انے والی روکاوٹوں کو ترک کر کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

یہ پھل پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے اسکے علاوہ متلی یہ قے کی کفیت طاری ہونے کی صورت میں اسکا شربت استعمال کرنے سے اس کفیت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

نظام انہضام کیلئے بھی یہ ایک انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

گرمی دانے ہونے کی صورت میں لوکاٹ کا استعمال فائدے مند ثابت ہوتا ہے ۔

لوکاٹ میں کیلوریز کی نہایت کم مقدار ہوتی ہے اس لئے وزن کم کرنے والی افراد کے لئے ایک اچھا انتخاب ثابت ہوتا ہے ۔

لوکاٹ لبلبے کو بہتر بنا کے جسم میں ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لوکاٹ کے پتے جلد کی سوزش اور ورم میں فائدہ مند ہے جبکہ اس میں اینٹی وائرل خاصیت بھی پائی جاتی ہے۔اس لئے متعدد قسم کی وائرل انفیکشنز میں موثر ہے۔

مرضِ تنفس خصوصاً پھیپھڑوں کے بعضمراض میں لوکاٹ کے پتے انتہائی مفید واقع ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...