پھیپھڑوں کا کینسر ،غذائی ضروریات

2,574

اگر آپ خود میں پھیپھڑوں پھیپڑوں کے کینسر کی علامات محسوس کررہے ہیں توفوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔تاکہ ڈاکٹر سی ٹی اسکین کے ذریعے آپ کے مرض کو پہچان سکے۔جتنی جلدی مرض کی تشخیص ہوگی اس کا علاج اتنا ہی موثر ہوگا۔

بیماری کے ہر مرحلے میں غذا کی ضرورت کا دارومدار مرض کی نوعیت پر ہے۔اگر آپ کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے تو آپ کی غذائی ضرورت طریقہ علاج کے مطابق ہوگی جس کے لئے آپ کا ڈاکٹر آپ کی رہنمائی کرے گا۔

کس طرح کی غذا کھائی جائے ؟

اگر آپ کو ان میں سے کوئی تکلیف لاحق ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ ان تکلیفوں کو دور کرنے کے لئے کوئی دوا دے سکے۔اس وقت آپ کو کیسی غذا کھانی ہے آپ کا ڈاکٹر اس سلسلے میں بھی آپ کی رہنمائی کرے گا۔

۔معدے کی خرابی اور منہ کی تکلیف میں وہ آپ کو پتلی اور بلینڈکی ہوئی غذا کھانے کا مشورہ دے سکتا ہے۔
۔منہ کی تکلیف میں کھٹا اورمنہ میں لگنے والے کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔
۔گلے میں تکلیف یا نگلنے میں پریشانی ہو تو نرم غذا کھائیں۔
۔اپنے کھانے میں صحت بخش مشروبات اور شیک شامل کریں۔
۔ڈائریا میں کچے پھل اور سبزیاں نہ کھائیں۔ذیادہ فائبر والی غذاؤں اور چکنائی والے کھانوں سے پرہیز کریں۔
دن میں تین مرتبہ ذیادہ کھانے کے بجائے،چار پانچ مرتبہ تھوڑا تھوڑا کرکے کھانانہایت مفید اور توانائی پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔سبزیاں ابال کر نرم کرکے،یا سوپ میں ملا کرگاڑھے سوپ کی شکل میں لی جا سکتی ہیں۔
کھانے کے درمیان پانی اورچائے پیتے رہنے سے بھی توانائی بحال رہے گی جس سے آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔یہ چیزیں کیموتھیراپی کے دوران بہت اہم ثابت ہوتی ہیں۔

غذائی احتیاط:

پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے کرائی جانے والی کیمو تھیراپی کی وجہ سے قوت مدافعت میں کمی آجاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ کی غذا ہر طرح کی آلودگی سے پاک ہوتاکہ وہ آپ کے جسم میں کسی بھی طرح کے انفیکشن کا باعث نہ بنے۔

صاف غذا کھانے کے لئے درج ذیل کام کریں:

۔کھانے کی چیزوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھولیں۔
۔پھل اور سبزیوں کواچھی طرح دھوئیں خاص طور پر پتوں والی سبزیاں جن میں دھول مٹی ہو سکتی ہے۔
۔کٹنگ بورڈ ،برتن اور چھری اچھی طرح دھوئیں ۔خاص طور پر گوشت کاٹنے کے بعد گرم پانی سے دھوئے بغیر استعمال نہ کریں۔
۔گوشت کو میرینیٹ کرنے کے لئے استعمال ہونے والا لکوئڈ دوبارہ کسی چیز میں استعمال نہ کریں۔
۔کچا پکا یا بالکل کچا گوشت،انڈہ،مچھلی ،مرغی نہ کھائیں۔
۔ایسی چیز نہ کھائیں جس میں کچے انڈے شامل ہوں جیسے کیک کا بیٹر۔
۔ایسا جوس نہ پیئیں جو پاسچورائزڈ نہ ہو۔
۔کچا دودھ اور اس سے بنا ہوا پنیر نہ کھائیں۔

چند مفید غذائیں:

کھانے کی پلاننگ کرنے سے ناصرف آپ کی غذائی ضرورت پوری ہوگی بلکہ روزانہ کھانے کے انتخاب سے بھی آپ بچ جائیں گے۔

۔صبح کے ناشتے میں براؤن بریڈپر نٹ بٹر لگا کر آملیٹ کے ساتھ کھائیں ۔بلیو بیری اگر میسر ہو تو ضرور لیں۔
۔دوپہر کے کھانے کے لئے چکن گرل کرلیں اور ہری سلاد کے ساتھ کھائیں ۔یہ کھانا وٹامن اور پروٹین سے بھرپور ہوگا۔اس کی غذائیت بڑھانے کے لئے پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے پیئیں۔
۔دن کے درمیان میں سیب کی پھانکیں کاٹ کردارچینی پاؤڈر چھڑک کر کھائیں ،ساتھ میں اخروٹ کھائیں یہ بھی پروٹین اور وٹامن کو بڑھائے گا۔
۔پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔
۔مچھلی ابال کر ساتھ میں اسٹیم کی ہوئی پالک اور لہسن شامل کریں جو اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ وٹامن سے بھی بھرپور ہے۔براؤن ۔رائس(جس میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے)پر زیتون کا تیل ڈال کر کھا سکتے ہیں۔
۔کھانے کے ساتھ یا درمیان میں پانی یا کوئی لکوئڈ زیادہ مقدار میں پئیں۔

یاد رکھئے!اچھی غذا پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں بہت ذیادہ مددگار ثابت ہوگی اور آپ کی توانائی کو بحال رکھے گی جس سے آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...