وزن کم کرنے والے مشروبات

23,022

موٹاپا دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے چاہے چھوٹے بچے ہوں یا بڑے ،لوگوں کی اکثریت اضافی وزن کا شکار نظر آتی ہے اور اسکی وجہ اور کچھ نہیں صرف غیر متوازن طرز زندگی ہے ۔ زیادہ کھانا ،دیر سے کھانا،بیٹھے رہنا اور غیر متوازن غذا اسکی اہم وجوہات ہیں زیادہ وزن کے باعث صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بہت سی بیماریاں جنمیں ذیابیطس،دل کی بیماری،فالج،گھٹیااور تو اور کینسر کے خطرے میں اضافہ ہوتاہے۔ موٹاپے سے نجات اور اپنے صحیح وزن میں واپس آنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال اور فعال ہونا سب سے بہترین طریقہ ہے۔لیکن پھر بھی اگر آپکو ایسا کرنے میں دشواری کا سامناہوتواپنے روزمرہ معمولات میں ان مشروبات کو شامل کریں ۔ذیل میں وہ اجزاء بیان ہیں جو آپکے جسم میں موجود اضافی چربی کو جلانے کیلئے کارآمد ہیں:

چربی گلانے والے اجزاء

۱۔گریپ فروٹ(چکوترا)اگر آپ کھانے سے پہلے لیں تویہ آپکی بھوک کم کرکے آپکو شکم سیری کا احساس دلاتاہے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول کی سطح اوراور بلڈ شوگر منظم کرنے میں بھی مددگار ہے
۲۔ادرک آپکے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے عام عمل انہضام کے مسائل کو روکتی ہے اور غذائیت کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے ویسے بھی ادرک جڑ ہے اوریہ بھوک کم کرنے ، خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے،اور ہارمونل دباؤ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو وزن میں اضافہ کا سبب ہوسکتاہے۔
۳۔ہیزل نٹ دافع سوزش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے وٹامن ای اور میگنیشیم اور ساتھ ساتھ دماغ کو صحت مند رکھنے والے فیٹی آئل، گری دار میوؤں میں زیادہ تر فائبر، پروٹین، اور فیٹ کنٹینٹ موجود ہوتاہے جو آپکی چربی بڑھانے کے بجائے زیادہ مکمل اور مطمئن محسوس کرواتے ہیںیہ بھوک کی طلب میں کمی کرکے آپکو زیادہ کھانے سے روکتے ہیں۔
۴۔فلیکس سیڈز کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ، دل کو صحت مند رکھنے والے اومیگاتھری جیسے اہم فیٹی ایسڈ، اور حل پذیراور غیر حل پذیر فائبر سے لبریز ہوتے ہیں۔
۵۔دار چینی وزن کی کمی میں استعمال کی جاتی ہے یہ کریونگ کو کم کرکے خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے۔

یہ تمام مرکبات مل کر آپکو صحت کے ساتھ وزن کو کم کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ کم ازکم تیس منٹ کی ورزش ضرور کریں۔

موٹاپاکم کرنے والے مشروبات

اپنے دن کا آغازرسیلے مشروبات سے کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے کم ہوتا محسوس کریں ۔ کسی بھی کھانے سے پہلے ان اجزاء کو بلینڈ کریں اور مزیدار وزن کم کرنے والے مشروبات سے لطف اندوز ہوں ۔

۱۔سیب کا جوس

ہرا سیب ایک عدد،تازہ ادرک آدھا چمچ،فلیکس سیڈزدو چمچ،پانی ایک گلاس۔

۲۔کھیرے اور سیب کا جوس

ہیزل نٹ چوتھائی کپ،سیب ایک عدد،پودینے کی پتیاں چھ عدد،کھیراایک عدد،تازہ ادرک آدھا چمچ،لیموں کا رس دو چمچ،پانی ایک گلاس۔

۳۔کیلے اور ہیزل نٹ کا جوس

کیلاایک عدد،ناشپاتی یا سیب ایک عدد،دہی ۱۵۰گرام ،فلیکس سیڈز پسے ہوئے دو چمچ،دارچینی اچٹکی،ہیزل نٹ چوتھائی کپ۔

۴۔آڑو کا جوس

آڑوایک کپ،فلیکس سیڈزدو چمچ،کوکونٹ ملک ایک کپ۔

۵۔تازہ پھلوں کا جوس

آم ایک عدد،بادام ایک چوتھائی کپ،کیلاایک عدد،گریپ فروٹ ایک عدد،پانی ایک گلاس۔

آپ اپنی پسند کے مطابق پھلوں میں ردوبدل کرسکتے ہیںآپ جو بھی ڈرنک بنائیں اسمیں پودینااور چٹکی بھر دار چینی کا استعمال کریں یہ آپکے لئے مفید ثابت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...