کیک مکس کا مزا بڑھانے کے 8ٹوٹکے

1,489

مختلف لوگوں سے جب آپ کیک مکس باکس کے بارے میں رائے لیتے ہیں تو ہرفرد کاجواب دوسرے سے مختلف ہوتاہے ۔بہت سے لوگوں کایہ کہناہوتاہے کہ وہ کیک مکس استعمال ہی نہیں کرتے ہاں لیکن کبھی کبھارمجبوری کی صورت میں ضرورت کے تحت استعمال کرناپڑجاتاہے۔
بازار میں دستیاب کیک مکس باکس کے بارے میں آپ کوجوبھی موقف ملتاہے ان میں ایک بات پرسب ہی متفق نظرآتے ہیں کہ انمیں مزید بہتری کے لئے وہ خود سے کچھ ایڈیشن کرلیتے ہیں۔کیک مکس سے بننے والے کیک کاذائقہ بہتر بنانے کے مختلف طریقے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے کیک کوسوفٹ اورمزیدار بناسکتے ہیں۔

۱۔پانی کی جگہ دودھ استعمال کریں

کیک مکس میں پانی استعمال کرنے کے بجائے دودھ کااستعمال کریں ۔دودھ کے استعمال سے آپ کاکیک گھرمیں بیٹھے بہت مزیداربن سکتاہے ۔اوراگرآپ کیک مکس میں عام دودھ کے ساتھ ساتھ تھوڑاسا بٹر ملک استعمال کریں تو اس سے آپ کاکیک مزید سوفٹ اورکریمی بنے گا۔کیک مکس پرجتنی مقدارپانی کی لکھی گئی ہے اتناہی آپ دودھ شامل کریں اورتھوڑی مقدار میں بٹر ملک شامل کریں کیونکہ بٹر ملک کافی گاڑھاہوتاہے۔

۲۔کافی کااستعمال

کیک کومزیداراورسوفٹ بنانے کے لئے کافی بھی پانی کا اہم متبادل ہوسکتی ہے۔کیک مکس باکس پرپانی کی مقدار کے برابر کافی شامل کرکے آپ کیک کامزہ دوبالاکرسکتے ہیں کافی اورچاکلیٹ فلیور تو ویسے ہی سب کاپسندیدہ ہوتاہے۔اگرآپ چاکلیٹ کیک مکس کااستعمال کررہے ہیں تو یہ طریقہ ضروراپلائی کرکے دیکھیں۔

۳۔سوڈاواٹر بھی آزمائیں

بات تو شاید آپ کوکچھ عجیب لگے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ کیک مکس کے ذائقہ کودوبالاکرسکتاہے۔جب آپ کیک مکس کی تیاری کے وقت پانی کی جگہ اپنے پسندیدہ سوڈاواٹر کااستعمال کریں گے تو اس سے تیار ہونے والاکیک ٹیسٹ کرنے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ڈارک سوڈاواٹر کاٹیسٹ مختلف اورزیادہ بہتر ہوتاہے لیکن دیگرفروٹی سوڈاواٹر کے استعمال سے بھی ذائقہ دار کیک تیارکئے جاسکتے ہیں۔

۴۔بس تھوڑاسامایونیز

عموماً میٹھے کی تیاری میں مایونیز استعمال نہیں کیاجاتالیکن آپ کسی بھی کیک مرکب میں اگردوچمچ مایونیز شامل کردیںتو آپ کوفوری طورپرکیک مکس کے ٹیکسچر میںبہترین تبدیلی نظرآئے گی۔تھوڑاسامایونیز کیک مکس میں شامل کرنے سے کیک بہت مزیدار اوربالکل گھرکے اجزاء سے تیارکردہ ذائقہ دیتاہے۔

۵۔لیموں کومت بھولیں

کسی بھی ڈیزرٹ کی بہترین تیاری میں لیموں کاکردارفراموش کرناممکن نہیں ہوتالہٰذایہ آپ کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔لیکن چاکلیٹ کیک مکس کے ساتھ لیموں کے استعمال سے پرہیز کریں ۔دیگر کیک میں آپ لیموں کارس یاپھر خالی چھلکاکدوکش کرکے شامل کرسکتے ہیں۔اس سے آپ کے کیک کوایک نیافلیوراورلیموں کے استعمال سے کیک مکس کوچمک ملے گی۔ساتھ ہی لیموں کے استعمال سے کیک کی مٹھاس بھی نارمل رہے گی۔

۶۔اضافی انڈوں کااستعمال

کیک باکس میں موجود مرکب میں ایسے اجزاء شامل نہیں ہوتے جوآپ کے کیک کوکریمی اوربہترین ذائقہ دیں۔صرف ایک اضافی انڈے کے استعمال سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کے کیک میں حیران کن تبدیلی آتی ہے۔اس کے استعمال سے آپ کاکیک موئسٹ رہتاہے اورپہلی ہی بائٹ میں آپ کے گھر والے آپ کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ پائیں گے۔

۷۔مکھن ڈالیں

کیک مکس باکس میں آئل کااستعمال لکھاہوتاہے لیکن آپ کیک میں آئل کی جگہ اتنی ہی مقدارمیںپگھلاہوا مکھن استعمال کریں۔یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ کھانوں میں بہترین ذائقہ کاراز مکھن ہے۔کیک میںآئل کی جگہ مکھن کے استعمال سے آپ بہترین کیک بناسکتے ہیں۔یہ آپ کے کیک کے ٹیکسچر اور ذائقہ کوکئی گنابڑھاسکتاہے۔

۸۔گھرمیں موجود اجزاء

بہترین کیک بنانے کاکوئی خاص اورپوشیدہ راز نہیںہے۔ اسکی تیاری میں آپ جوچاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔اپنے گھرمیں موجود گری دارمیوے،مصالحے جیسے دارچینی وغیرہ،چاکلیٹ ،بٹراسکاچ چپس،فروٹ ایکسٹریکٹ اورکیلے جوآپ کے کیک کوبہترین ذائقہ فراہم کرسکتے ہیں۔کیک کوبہتر بنانے کے لئے آپ اپنی پسند کے مطابق اس میں جوچاہیں شامل کرسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...