بچوں کے اسکول لنچ کے لئے صحت بخش کھانے

1,890

اسکول کھلتے ہی ماؤں کے لئے بچوں کو اسکول کے لئے لنچ دینے کی ذمہ داری پھر سے شروع ہوگئی ہے۔گھریلوخواتین ویسے ہی مختلف ذمہ داریوں سے نبرد آزماہوتے ہوتے دن بھر تھک جاتی ہیں اور اگلی صبح پھر سے انھیں نئی ٹینشن ہوتی ہے اور وہ ہوتی ہے بچوں کے اسکول لنچ کی،جو صحت بخش بھی ہو ۔ذیل میں بچوں کے لنچ کیلئے چند تجاویز ہیں جو آپکے لئے کارآمد ہوسکیں گی آپ ان تجاویز کی مدد سے پورے ہفتے کالنچ پلان کرسکتی ہیں۔

پھلوں کو ترجیح دیں

جو بھی پھل آپکابچہ پسند کرتاہے اسے بچے کے لنچ بکس کی زینت بنائیں۔اگر وہ کوئی رسیلاپھل پسند کرتاہے تو اسے پلاسٹک بیگ میں پیک کرکے لنچ بکس میں رکھیں۔کچھ بچے ایسے بھی ہیں جو پھل پسند نہیں کرتے انکے لئے ڈرائے فروٹ بہترین ہیں۔اپنی عقل کے ساتھ بچے کی پسند کو بھی ضرور مدنظر رکھیں۔اگر بچہ زیادہ چھوٹاہوتواسے رسیلے پھل لنچ میں دینے سے گریز کریں۔

سینڈوچز

چکن پیس بوائلڈ تو بچوں کے لئے کھانا مشکل ہوگا اگر وہ بچپن سے اسکا عادی نہ ہوتو۔اگر آپ رات میں ہی چکن ،بیف یافش کے فِلے پر نمک ،کالی مرچ یا دیگر ہلکامصالحہ لگاکر رکھ دیں اور صبح نان اسٹیک یاگرل پین میں اسے پکالیں تو آپ اسے ایک مزیدار سینڈوچ مہیاکرسکتی ہیں ۔روز روز مایونیز یا کیچپ سے بھی گریزکریں ہاں کبھی کبھی بچے کی پسند کاخیال رکھتے ہوئے دے سکتی ہیں۔لیکن اگر آپ اسے اسکے نقصانات سے آگاہ کردیں تو ممکن ہے کہ بچہ خو دہی ایسے کھانے ترک کردے۔

فرائیز

آلو کاٹ کر ہلکے سے بوائل کرکے اور کارن فلار میں تھوڑاسانمک اور کالی مرچ ملاکر رات میں ہی رکھ لیں۔صبح نان اسٹیک پین میں تھوڑے سے آئل میں ابلے ہوئے آلوؤں پر کارن فلار چھڑک کرہلکاسافرائی کرلیں۔اس سے آپکا بچہ آپکے صاف ستھرے ہاتھوں کے بنے چپس انجوئے کرسکے گانہ کہ باہر یاکینٹین کے گندے کیچپ اور خراب تیل کے بنے۔

کباب رول

کباب رول بچوں کی پسندیدہ غذا ہے۔آپ اسکے لئے گوشت،چکن یامچھلی کی چھوٹی چھوٹی بوٹیوں پر مصالحہ لگاکر روز مرہ ضرورت کے مطابق چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں ایک ہفتہ کااسٹوک فریز کرسکتی ہیں۔اور روزانہ صبح یارات میں ہی ایک حصہ نکال کرپکاکربچوں کو صبح کم چکنائی والے پراٹھے یاروٹی کے ساتھ رول کرکے دے سکتی ہیں۔ پکانے کے دوران آپ اسمیں مختلف سبزیاں جیسے شملہ مرچ ،گاجر اور بند گوبھی بھی شامل کرسکتی ہیں۔

ورائٹی کباب

بچے کباب شوق سے کھاتے ہیں ۔جو صحت بخش چیز وہ نہیں کھاتے جیسے دا ل اور سبزیاں وہ انھیں کباب کی صورت میں دیں ۔مختلف طریقوں سے چکن،گوشت یامچھلی کے ساتھ سبزی یادالوں کی آمیزش سے مزیدار کباب بناکر آپ انھیں بچے کے لنچ بکس میں شامل کریں۔کیچپ کے بجائے ہرے مصالحہ یادیگر صحت بخشی چٹنیوں کو ترجیح دیں۔ ان کبابوں کے سینڈوچ یارول بھی بناکردے سکتی ہیں یابریڈ کے ساتھ بھی الگ سے کبا ب دے سکتی ہیں بچے کے موڈ کودیکھتے ہوئے۔

فریش جوس

جو س بچے عموماً ڈبوں کالے جاتے ہیں جو سوائے پیسے کے زیاں کے اور کچھ نہیں دیتا۔آپ بچے کو گھر کابنا قدرتی اور بہترین جوس دیں۔اسکے لئے ایک الگ چھوٹی بوتل رکھیں جو آسانی سے دھل بھی سکے۔روزانہ تازہ پھلوں کاجوس،دودھ یا اسمیں کوئی فلیور شامل کرکے یالسی تھوڑی سی برف شامل کرکے بچے کودیں تاکہ یہ خراب ہونے سے محفوظ رہے۔عموماً لنچ گیارہ بچے تک ہوتاہے جب تک یہ چیزیں خراب نہیں ہوتیں۔اس سے آپکے بچے میں انرجی کے ساتھ ساتھ صحت بخش کھانے کارجحان بھی بڑھے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...