صحت بخش بیکنگ کے ٹوٹکے

1,629

کھانا تیار کرنے کئی طریقہ کار ہوتے ہیں جن میں اُبالنا ،فرائنگ ،گرلنگ ،اسٹیمنگ ،بار ،بی ،کیو ،مٹی پر سیکنا ،اور بیکنگ شامل ہیں ۔اوون میں کھانا پکانا کوئی نیا طریقہ نہیں ہے بلکہ یہ تندور کی ہی جدید شکل ہے ۔آج بھی بہت سے بیکڈ آئٹم بھٹی اور تندور میں ہی تیار کئے جاتے ہیں جیسے نان خطائی ،پیزا اور ڈبل روٹی وغیرہ ۔بیکنگ کے ذریعے ہم غذائیت سے بھر پور کئی کھانے تیار کر سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ حفظان صحت کے اُصولوں پر عمل کیا جائے۔

بیک ڈشز اور اُن کے اہم اجزاء

کیک ، پیزا ، بسکٹ ، کوکیز ، بن ،ڈبل روٹی ،نان خطائی ،مفنز ( کپ کیک )، ڈونٹس ، لوف، سوفلے ،براؤنیز ، گارلک بریڈ ،براؤنیز اوون میں بننے والے مشہور کھانے ہیں اور ان کو تیار کرنے کے لئے مختلف اجزاء ( میدہ ،انڈہ ،مکھن ،دودھ ،شکر ،سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ،کریم ،چاکلیٹ ،خمیر ،میوے ) کی ضرورت ہوتی ہے ۔

بیکنگ اجزاء کے صحت بخش متباد ل

کوکنگ میں کسی بھی ڈش کے اجزاء کی کمی یا زیادتی اُس ڈش کی لذت پر اُتنی اثر انداز نہیں ہوتیجتنی بیکنگ میں ہوتی ہے ۔ بیکنگ میں اجزاء کی مناسب مقدار نہ ڈالنے پر بعض ڈشز پوری کی پوری ضائع ہو جاتی ہیں اس لئے کسی بھی اجزاء کی مقدار کم کرنے پر اُس کا متبادل استعمال کرنا چاہئے ۔

میدہ

ڈائٹنگ کے دوران جسم کو فائبر کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو کہ میدہ میں نہیں ہوتا ۔اس لئے کیک ،بسکٹ ،پیزا بنانے کے لئے میدہ کی جگہ بھوسی والا آٹا ( ہول ویٹ فلار ) ، اوٹس اور کورن فلیکس استعمال کرنے چاہئیں ۔

مکھن

بیکنگ میں مکھن تین اہم کام انجام دیتا ہے
۱۔۔بسکٹس ،کوکیز اور براؤنیز جیسی ڈشز کو خستہ بنانے کے لئے
۲۔۔بریڈ اور کیکس کو نرم بنانے کے لئے
۳۔۔پیسٹری ،ٹارٹ ،نان ،بیکڈ میٹ ( چکن ،فش روسٹ ) میں چکناہٹ اور شائننگ لانے کے لئے
مکھن کے متبادل کے طور پر سن فلاور آئل ،زیتون کا تیل ،شورٹننگ ( جسے باقر خانی میں استعمال کیا جاتا ہے ) اور پینٹ بٹر میں سے کس چیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ جن ترکیبوں میں مکھن کی مقدار ایک کپ استعمال کرنی ہو تو اُس جگہ مکھن کی مقدار ایک چوتھائی کپ کر کے ساتھ یہ اجزاء استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔

بٹر ملک

تین چوتھائی کپ دودھ میں دو چمچ سرکہ ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں ،تھو ڑی دیر میں بٹر ملک ( چھاچھ) تیار ہو جائے گا ،بٹر ملک کیکس کو نرم بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔

دہی

بسکٹس ، پیزا اور کوکیز کو خستہ بنانے کے لئے دہی استعمال کریں ،دہی کے استعمال سے مکھن کی مقدارکم استعمال ہوتی ہے ۔

ڈرائی ملک پاؤڈر

کیک ،پیزا اور ڈبل روٹی کو نرم بنانے کے لئے آدھا کپ سوکھا دودھ ایک چمچ کوکنگ آئل میں ملا کر بیٹر میں ڈالا جا سکتا ہے ۔

چینی

بیکنگ میں چینی کی ضرورت مٹھاس لانے اور تمام اجزاء کو بائنڈ ( یکجاں ) کرنے کے لئے ہوتی ہے ،چونکہ ایک چمچ چینی میں ۴۸ کیلوریز ہوتی ہیں اس لئے کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے لئے چینی کی مقدار کم کرنا ضروری ہوتا ہے ۔
ایک کپ چینی کے یہ متبادلات استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔
۱۔ آدھا کپ شہد
۲۔ آدھا کپ براؤن شوگر
۳۔ آدھا کپ اورگینک کوکونٹ شوگر
۴۔ کھجور کا پیسٹ ( پانچ کھجور دو ایک چوتھائی کپ پانی میں پکا کر بلینڈ کر لیں )

انڈے

انڈے کسی بھی ڈش کو نرم بنانے اور پھُلانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔ایک انڈے میں ۴۵ کیلوریز ،۵ گرام فیٹ اور ۲۱۳ ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے جو کہ انڈے کی زردی میں ہوتا ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے اگر کس ڈش میں تین انڈوں کی ضرورت ہو تو اس جگہ دو انڈے کی زردیاں اورتین سفیدیاں استعمال کریں ۔
ایک انڈے کے متبادل کے طور پر تین چمچ کُٹے ہوئے السی کے بیج ایک چوتھائی کپ پانی میں بھگو کر استعمال کر سکتے ہیں ۔یا ایک چمچ سرکہ میں ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر ملا کر استعمال ہو سکتا ہے۔

میپل سیرپ

اس کے علاوہ چینی کا سب سے بہتر متبادل تازہ پھلوں کی پیوری ہے جس سے نہ صرف مٹھاس حاصل ہوتی ہے بلکہ پھلوں کا فائبر بھی مل جاتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...