تلبینہ سے کریں کئی امراض کا علاج

21,757

کچھ دن پہلے پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب کا بیان سننے کا اتفاق ہوا ۔ یہ بیان تلبینہ کے بارے میں تھا ۔ اس بیان میں تلبینہ کی افادیت اور حیرت انگیز خوبیاں جاننے کا موقع ملا ۔ حضرت اپنے بیان میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں۔

تلبینہ کیا ہے؟

تلبینہ دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے۔ جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے۔یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے۔ اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔

تلبینہ کے فوائد

خون کی کمی دور ہوتی ہے:

ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔

وزن میں اضافہ ہوتا ہے:

کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے۔ روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔

ذہنی کمزوری:

پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔

بیماروں کے لیے:

بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔

بوڑھے لوگوں کے لیے:

بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔
تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ ناصرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ (Taste) بھی ہوتی ہے۔
تلبینہ بنانے کی ترکیب

اشیاء:

دودھ ۲ کلو
جو(چھلا ہوا) ۲۰۰ گرام
کھجور ۱۵سے۲۰ رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ

ترکیب:

۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...