لیچی نایاب پھل، کمال فوائد

3,242

لیچی کا شمار گرمیوں کے پھلوں کی سوغات میں کیا جاتا ہے یہ پھل خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کلشیم، میگنیشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی زنک اور کاخزانہ رکھتا ہے ۔روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

آئیں لیچی کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں :

وزن گھٹائے

لیچی میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور کیلوریز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے جو وزن کم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔

قوت مدافعت

لیچی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے لیچی جسم کی ایسکوربک ایسڈ کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کرتی ہے جو قوت مدافعت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

اینٹی کینسر خصوصیات

اس پھل میں حیرت انگیز طورپر اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف لڑنے اور اسے مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

ہڈیوں کو مضبوطی

لیچی میگنیشئیم، فاسفورس، آئرن، اور کاپر سے بھرپور ہوتی ہے یہ تمام منرلز ہڈیوں کا بھربھرا پن ختم کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

خون کی گردش میں تیزی

لیچی میں موجود کاپر کی بھاری مقدار خون کی گردش کو بہتر انداز میں بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کا کام کرتے ہیں۔

جلد کے لئے

لیچی جلد کو خطرناک الٹراوائٹ شواؤں سے محفوظ رکھتی ہے جبکے تازہ لیچی جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بناتی ہے۔

دل کی صحت کے لئے

لیچی جسم میں غذا اور پانی کو متوازن رکھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار اور سوڈیم کی کمی لیچی کی اہم خصوصیت ہے جو بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

آنکھوں کیلئے مفید

لیچی میں موجود فائٹو کیمیکلز آنکھوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ بینائی کو تیز کر کے آنکھوں کو مختلف امراض سے محفوظ رختے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...