ملیٹھی ایک حیرت انگیز جڑی بوٹی دلائے مختلف بیماریوں سے نجات

24,964

ملیٹھی کا استعمال دنیا بھر میں علاج کے لئے کیا جاتا ہے خصوصاًگلے کی تکلیف مین اس کا استعمال کافی مفید ہے ۔ یہ لکڑی کے خشک ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں جو سخت اور ریشے دار ہوتے ہیں۔ اس میں ایک لمبا پتلا اُبھار ہوتا ہے اور ان کا رنگ گہرا ہوتا ہے جسکی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے ۔کھانے میں اسکا ذائقہ (Taste) شروع میں میٹھا اور تھوڑی دیر بعد کڑوا محسوس ہوتا ہے ۔

ملیٹھی بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن چین اور پاکستان میں پائی جانے والی ملیٹھی سب سے بہترین مانی جاتی ہے۔ پاکستان میں اسکی کاشت بلوچستان میں کی جاتی ہے۔

ملیٹھی کے فوائد

۱۔ جسمانی قوت اور بینائی میں اضافہ کرتی ہے۔
۲۔ جلد کی رنگت نکھارتی ہے ۔
۳۔ بالوں کو لمبے عرصے تک سیاہ رکھتی ہے ۔
۴۔ آواز کو سریلا بناتی ہے۔
۵۔ پیاس، متلی، قے کو روکتی ہے۔
۶۔ گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے ملیٹھی چبا کے استعمال کریں ۔
۷۔ شک نزلہ یا زبان پر خراش کی صورت میں پانی میں ملیٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
۸۔ گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔
۹۔درد کی شدت کم کرنے اور زخم کو جلد ٹھیک کرنے کے لئے ملیٹھی کے پاؤڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم پر لگائیں۔
۰۱۔انگلیاں یہ ہتیلیاں سخت ہو جانے کی صورت میں ملیٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
۱۱۔ ملیٹھی‘ دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر لگانے سے گنج پن اور خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

ملیٹھی کے فائدے مند نسخے

نسخہ 1

ملیٹھی، ہلدی، سونف، کیکر کا گوند تمام چیزیں بیس بیس گرم لے کر سفوف بنا لیں ایک یا دو گرام دن میں تین بار پانی سے یا دودھ سے استعمال کریں ماہاری زیادہ آنا، ہاتھ پاؤں کی جلن، ہر قسم کے خون آنے کو روکتا ھے ۔

نسخہ 2

گندھک آملہ سار مدبر دس گرام، ملیٹھی دس گرام، سناء مکی دس گرام، سونف دس گرام، چینی چالیس گرام، سب کو پاؤڈر کرلیں قبض کے لئے ایک سے تین گرام اور پیٹ میں کیڑے ہونے کی سورہ میں چھ گرام تک استعمال کریں۔

نسخہ 3

ملیٹھی، سہاگہ بریاں، سوڈا بائی کارب، نوشادر، ریوند خطائی، سونٹھ سب اشیا پچاس پچاس گرام آک کے خشک پھول دو سو پچاس گرام تمام اجزا کا سفوف بنا کے درمیانہ سائز کیپسول بھرلیں صبح شام ایک کیپسول درج ذیل عرق سے دیں عرق مکو، عرق کاسنی، عرق سونف غدود کا بڑھنا، تپ دق یعنی ٹی بی، ورم ہر قسم کا، گردے کا ورم، پتہ کی پتھری جسم پر کسی قسم کی سوجن اور اماس آجائے ان امراض میں نہایت فائدے مند ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...