بیر کے فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

10,552

بیر کو کچھ لوگ غریبوں کا سیب بھی کہتے ہیں ۔ یہ ایک سستا اور با آسانی دستیاب پھل ہوتا ہے . بیر (bair)کی عام طور پر تین اقسام پائی جاتی ہیں پیوندی بیر، تخمی بیر اور جنگلی بیر۔
پیوندی بیر کو سیوبیری بھی کہا جاتا ہے یہ بیر بڑے اور خوش ذائقہ (Taste) ہوتے ہیں یہ اوپر سے سبز ہوتے ہیں اور ان کا گودا سفید ہوتا ہیاس بیر کی شکل لمبوتری اور لمبائی ایک سے دو انچ تک ہوتی ہے. تخمی بیر کو کاٹھے بیر بھی کہا جاتا ہے اور اس کی شکل گول ہوتی ہے ان کا رنگ سرخ ہوتا ہے پیوندی کے مقابلے میں یہ بیر چھوٹے ہوتے ہیں ان کا ذائقہ (Taste) کھٹ مٹھا ہوتا ہے۔
تیسری قسم جنگلی ہے اسے جھڑ بیری یا کوکنی بیر بھی کہا جاتا ہے یہ بیر بہت چھوٹے ہوتے ہیں ان کا سائز مٹر کے دانوں کے برابر ہوتا ہے اس میں مٹھاس سے زیادہ ترشی ہوتی ہے۔ بیر میں کیلشیم، فاسفورس اور فولاد کے علاوہ حیاتین الف، ب اور ج کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ ان چیزوں کے علاوہ اس میں گلوکوز بھی ہوتا ہے جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔

بیر کے چند فوائد درجہ ذیل ہیں :

دست اور اسہال

دست اور اسہال کی صورت میں اسکا استعمال معدے اور آنتوں کی کمزوری دور کرتا ہے بارہ گرام جنگلی بیر کی جڑ اورسات عدد کالی مرچ پیس کر پانی میں ملا کر دن میں تین بار پلانے سے پیچش اور مروڑ دور ہو جاتی ہے۔

پیٹ اور آنتوں کے کیڑے

پیٹ میں کیڑے ہو جانے کی صورت میں اکثر صحت خراب رہتی ہے کیڑوں کے خاتمے کے لئے میٹھے بیروں کو کچل کے پانی نکال کے اسکا استعمال پیٹ سے کیڑے خارج کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے ۔

خون کی صفائی

بیر کا استعمال خون کے زہریلے مادے خارج کر کے خون صف کرتا ہے اسکے علاوہ روزانہ آٹھ سے دس بیروں کا استعمال چہرے کے داغ دھبے مٹا کے چہرے کو سرخ اور تروتازہ رکھتا ہے۔

ٹوٹی ہڈی

بیر کی گھٹلی کو بیکار سمجھ کے پھینک دیا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کے اگر اسکو پیس کر پانی میں اتنا جوش دیں کے پانی گاڑھا ہو جائے اور ٹوٹی ہوئی ہڈی کی جگا پر لگائیں تو ہڈی جڑ جاتی ہے اسکے علاوہ بچوں کے پاؤں پر اگر اس پانی سے مالش کی جائے تو ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔

لمبے مضبوط بال

بیر کے پتوں کو پانی میں اچھی طرح ابال کے اس پانی سے بال دھویں تو بل لمبے مظبوط اور خشکی سے پاک ہو جائینگے۔

پرانے زخم

پرانے زخم ہو کافی مدت کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو رہے ہوں انکے لئے بیر کے درخت کی چھال کا سفوف بنا کے ایسے ہی لگا لیں یہ پھر اسکو پانی میں شامل کر کے گاڑھا لیپ متاثرہ حصے پر لگائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...