شملہ مرچ کے صحت سے متعلق فوائد

2,982

اکثر لوگ شملہ مرچ کو اس کے ذائقے ،رنگ اور خوشبوکی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ یہ مرچ کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس میں تیکھا پن نہیں ہوتا ۔اسلئے اسے سلاد میں بھی استعمال ہوتی ہے ،پیزے کی رونق بڑھاتی ہے اور روسٹ ہو کر لاجواب ذائقہ دیتی ہے۔لیکن ان خوبیوں اور خوبصورتی کے علاوہ اس سے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔بہت سے دوسرے پھلوں اور سبزیوں کی طرح،شملہ مرچ بھی ایک صحت بخش غذا ہے۔سبزیوں اور پھلوں کا استعمال خطرناک بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

شملہ مرچ میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہے،جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اورجلد کو خوبصورت اور جوان رکھتی ہے۔وٹامن سی کی سب سے ذیادہ مقدار سرخ شملہ مرچ میں ہوتی ہے۔

قوت بخش غذا

شملہ مرش کو اگر ہلکی آنچ پر کم وقت کے لئے پکایا جائے تو شملہ مرچ کی مٹھاس، رنگ ذائقہ اورخوشبو قائم رہتی ہے۔اور اس طرح یہ ایک طاقتور غذا ثابت ہوتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

شملہ مرچ میں سلفر کی موجودگی مختلف اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔

جلد اور بالوں کی نشو نما

وٹامن ای کی موجودگی جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

صحت مند آنکھیں

شملہ مرچ میں انزائم لیوٹن موجود ہوتا ہے۔جو آنکھ میں موتیا اترنے اور دھندلا پن ہونے سے بچاتا ہے۔

انیمیا سے حفاظت

انیمیا سے خون میں آکسیجن جزب کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے کمزوری اور تھکن محسوس ہوتی ہے۔انیمیا کی سب سے عام وجہ آئرن کی کمی ہے۔سرخ شملہ مرچ میں آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔جب کہ اس میں موجود وٹامن سی آئرن کو جزب ہونے میں مدد دیتا ہے۔اس لئے آئرن والی غذاؤں مثلاََ پالک اور گوشت کے ساتھ کچی شملہ مرچ کھانے سے ان سے حاصل ہونے والا آئرن خون میں ذیادہ اچھی طرح جزب ہوجاتا ہے۔اور انیمیا کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

وٹامن بی ۶

شملہ مرچ میں وٹامن بی ۶ ہوتا ہے جو اعصابی نظام کے لئے بہت ضروری ہے۔اور اس کے لئے نئے خلیوں کو بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اینٹی اوکسیڈنٹ

شملہ مرچ میں موجود کیمیکل خاص طور پر بیٹا کیروٹین ،اینٹی اوکسی ڈنٹ کا کام دیتا ہے۔اور جلد کو سوزش ،جلن اور سوجن سے بچاتا ہے۔
تو آج ہی سے شملہ مرچ کا استعمال شروع کردیں اور اس کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...