6 غذائیں ساتھ کبھی نہ کھائیں!

15,194

دنیا بھر میں ہر کوئی اپنے کھانےکے زائقے کو مزید دوبالا کرنے کے لیے ایک کے ساتھ دوسری غذا کو شامل کرلیتا ہے تاکہ بیک وقت ایک نئے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ ملا کر یا ایک کے بعد ایک فورا کھانا خطرناک ہوتا ہے؟ کچھ ا یسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں یہاں بتایا جارہا ہے، جنہیں کسی معالج کےمشورے کے بغیر نا کھانا ہی بہتر ہے ۔

 : دودھ اور کیلا

عام طور پر دنیا بھر میں کیلے کا شیک بےحد پسند کیا جاتا ہے اور بچے بڑے سب ہی اسے شوق سے پیتے ہیں، لیکن طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اور دودھ ایک ساتھ مل کر معدے کے لیے کافی بھاری ہوجاتا ہے جس سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔

دہی اور پھل

طبی تحقیق کے مطابق اگر دہی کو کسی کھٹے پھل کے ساتھ کھایا جائے تو یہ جسم میں ایک ایسا تیزاب پیدا کرتا ہے جو انسان کے میٹابولزم کو سست کردیتا ہے۔

مزید جانئے : کینسر سے بچاؤ کے لئے ۹ غذائیں

گوشت اور دودھ

گوشت اور دودھ کو ایک ساتھ کھانے سے صدیوں سے منع کیا جارہا ہے، لوگوں کےمطابق مچھلی کھانے کے بعد دودھ پی لیا جائے تو جلد پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں اورگوشت اور دودھ ایک ساتھ کھانے سے پیٹ میں خرابی ہوسکتی ہے۔

تربوز اور پانی

تربوز میں 90فیصدسے زائد پانی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ  فوری طور پر مزید پانی پینا معدے کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا ، ایسا کرنے سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔ تو جب بھی کبھی تربوز کھایا جائے تو درمیان میں ۱سے ۲ گھنٹے کے وقفے سے پانی پیا  جائے تاکہ معدہ پرسکون رہے۔

مزید جانئے : 5ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے نقصان دہ غذائیں

چائے اور دہی

دہی اور چائے دونوں ہی تیزابیت سے بھرپور غذائیں ہیں، جس کے باعث جب یہ پیٹ میں ایک ساتھ ملتی ہیں تو ہاضمہ کے نظام کو سست بنادتی ہیں اور نظام ہاضمہ میں خرابیاں پیدا کردتی ہیں تو کوشش کیجئے کہ چائے اور دہی کے استعمال میں مناسب وقفہ رکھے۔

دودھ اور لیموں

لیموں میں اگر دودھ شامل کیا جائے تو یہ پھٹ جاتا ہے، توجب یہ دونوں غذائیں آپ کے پیٹ میں مل جائیں تو کیا ہوگا، ویسے تو ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ انسانی پیٹ لیموں سے زیادہ تیزابیت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجودابھی بھی لیموں اور دودھ کو ایک ساتھ کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔

مزید جانئے : چھاتی کے کینسرسے بچنے کے لئے 10مفید غذائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...