اب گھر میں ادرک اگانا مشکل نہیں

7,262

ادرک ہم سب کی ضرورت ہے چاہے وہ کھانا پکانے میں ہو یا بیماری کیلئے ، بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگاکہ ادرک کہ بیش بہا فوائد ہیں جنکا شمار کرنا بھی مشکل ہے ۔یہ چھوٹی مگر طاقتور سبزی ہے جو سردی کے ساتھ ساتھ بخار، ہڈیوں کے مسائل، سانس کی بیماری اور متلی کی کیفیت دور کرنے کی خصوصیت رکھتی ہے۔

کیوں نہ آپ اب ادرک اپنے گھر پر اگائیں؟اسمیں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ان دنوں مارکیٹوں میں کیمیکل زدہ سبزیوں اور پھلوں سے صحت کو پہنچنے والے نقصانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اکثر لوگ گھر میں سبزیاں اگانے پر آمادہ ہو گئے ہیں ۔ خوش قسمتی سے آپ بآسانی اپنے گھر کے اندر ادرک اگا سکتے ہیں اور ادرک کی چائے اور کھانے میں ادرک کا استعمال بغیر کسی خوف کے کرسکتے ہیں۔ذیل میں بتائے گئے طریقوں پر عمل کرکے آپ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اپنے ہاتھ کی اگائی ہوئی ادرک کا مزہ لے سکتے ہیں:

پہلا مرحلہ

pehle marhala
ایسی ادرک کا انتخاب کریں جس میں ادرک کی انگلیوں پر واضح آنکھوں جیسی نوکیں ہوں۔ اگرایسی ادرک نہ ہوتو ادرک کو اگانے سے پہلے قریبی کھڑکی کے پاس چند دن چھوڑ دیں اسمیں سے نئی کلیاں پھوٹ جائیں گی ۔

دوسرامرحلہ

Dosra Marhala
ادرک کو چوبیس گھنٹوں کے لئے پانی میں بھگودیں۔ گروسری اسٹورز میں ادرک کی نشوونما کو روکنے کے لئے کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں اسی لئے اسے پانی میں بھگونا ضروری ہوتا ہے۔

تیسرامرحلہ

tesra marhala

ادرک کی جڑیں Horizontallyبڑھتی ہیں اسی وجہ سے آپکے گملے کی چوڑائی اسکی گہرائی سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ سب سے پہلے فیصلہ کریں کہ آپکو کیسا گملہ چاہئے اسکے بعداسے دھو کر اسمیں صاف مٹی ڈالیں۔

چوتھامرحلہ

chautha marhala

ادرک کا وہ حصہ جس میں آنکھ سی بنی ہو اسے باہر رکھ کرادرک کا باقی ٹکڑا مٹی میں دبادیں ، تقریباًایک انچ تک ادرک دب جانی چاہیے۔

*ادرک کے پودے کو براہِ راست سورج کی روشنی میں نہ رکھیں۔
*روزانہ پانی دیں، اسطرح کہ مٹی کو نم رکھیں لیکن گیلا نہ کریں ۔
*تقریباً بارہ انچ کے گملے میں آپ بآسانی ادرک کے جوڑے اگا سکتے ہیں ۔
*تقریباً آٹھ ماہ بعد آپ کا ادرک کا پودا بڑا ہوجائے گا۔ اس مرحلے پر آپ انکو علیحٰدہ علیحٰدہ کر سکتے ہیں مٹی سے بھر ے نئے گملے میں آپ یہ کام آسانی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
*ادرک ایک آسانی سے اگنے والی جڑ ہے آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں ۔

ادرک کے پودے کو بڑے ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں انکے بڑے ہونے کے بعد جب آپ اسکے پودے سے مٹی ہٹائیں گے تو آپکو وہ گومڑی دارنظر آئیں گے ۔اسکے ساتھ آپکو اسکی جڑیں اندر اور باہر دکھائی دینگی۔ یہ ادرک کا خوردنی حصہ ہے آپ اسے استعمال سے پہلے جڑوں کو صاف کرلیں۔ادرک کے تھوڑے سے ٹکڑے سے لطف اندوز ہونے کیلئے صرف جڑ نما تنے کے ٹکڑے کو چھیل کر انگلی کے برابر کاٹیں۔

ادرک کے استعمال سے پہلے آپ اسے دھو کر اسکا چھلکا اتار لیں اسکے بعد آپ اپنے ہاتھ سے اگائی ہوئی تازہ ادرک کے سلائس یا گریٹ کرکے استعمال کریں۔اور اگر آپ اسے سکھانا چاہتے ہوں تو باریک سلائس کاٹ کر پیپر پر بیکنگ شیٹ میں رکھ کر اوون میں یا پھر دھوپ میں بھی سکھاسکتے ہیں۔اسے سوکھنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں ۔جب وہ مکمل طور پر خشک وہ جائے تو اسے بآسانی ذخیرہ کرسکتے ہیں۔
آپ سوکھی ہوئی ادرک کو کافی گرائنڈر میں بھی گریٹ کر سکتے ہیں ۔

اپنے ہاتھ سے اگائی ہو ئی تازہ اور صاف ستھری ادرک کے مزے لیں اور ایسے ہی دوسری غذاؤں کو بھی گھر میں ہی اگانے کی عادت بنائیں۔ اس سے آُ کو کئی فوائد حاصل ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...