انگورِکے بیجوں کے 6 حیرت انگیز کمالات

6,375

انگور ہر دل عزیز پھل ہے جو کہ ہر عمر کے افراد میں یکساں مشہور و مقبول ہے اور اس  پھل کے ان گنت فوائد ہیں جو کہ انسانی صحت پرانتہائی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
انگوروں کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سےکچھ اقسام میں بیج بھی پائے جاتےہیں ۔اکثر لوگ بنا بیجوں والے انگور کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ اس بات سے نا واقف ہیں کے اس کے بیج میں بھی انگور کی طرح بہت سے فوائد چھپے ہوئے ہیں ۔

بیجوں والے انگور کے 6کمالات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ایک تحقیق کے مطابق انگور کے بیجوں میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو کولیسٹرول کو کم کر کے دل کی شریانیں کھولتی ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن اعتدال میں رہتی ہے اور ساتھ ہی دل کے دورے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

2۔ طبی ماہرین کے مطابق انگور میں موجود بیج دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے جو دانتوں کی سڑن کو ختم کرنے کے علاوہ دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دانتوں کے سوراخ، گندگی اور سڑن کو انگور کے بیج کی مدد سے درست کیا جاسکتا ہے جب کہ ماہرین کے مطابق دانتوں کی سڑن یا ان کی جڑوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں فلنگ کرانے کے بجائے انگور کے بیجوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

3۔انگور کے بیجوں میں ایسے مرکب موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو پر سکون کر کے ڈیپرشن کو کم کرتے ہیں۔بیجوں والے انگور کا روزانہ استعمال دماغ کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے ۔

4۔ہمارے جسم میں فاسد مادے اکٹھے ہونے سے وزن میں غیر ضروری اضافہ ہوجاتاہے لیکن بیجوں والے انگوراستعمال کرنے سے اس مادے سے حفاظت رہتی ہے جووزن کو کنٹرول کرنے میں معاون رہتے ہیں ۔

5۔حال میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق انگور کا روزانہ استعمال کینسر کے مریضوں کے لئے فائدے مند ثابت ہوا ہے ۔انگور کے بیج کینسر کے نئے سیلز بنے سے روکتا ہے اور جسم کو کینسر کے بیماری سے بچانے میں مددگار رہتا ہے ۔

6۔انگور کے بیجوں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بڑھاپے کی وجہ سے ہونے والے جلدی اثرات کو کم کرتا ہےاورجھریا ں پڑنے کے عمل کوسست کرتا ہے۔

 

مزید جانئے :6 پھل کھائیں دانتوں کا پیلا پن اور منہ کی بدبو دور بھگائیں 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...