جسم کو ڈی ٹوکس اور وزن کم کرنے والی غذائیں

24,652

ان دنوں شادیوں کا سیزن ہے ۔یہ سیزن چٹ پٹی اور تلی ہوئی چیزیں کھا کر گزرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہاضمے کی خرابی ، پیٹ کا درد ، جلد کے مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ اور طبیعت میں سستی محسوس ہوتی ہے۔ ساتھ ہی وزن بھی بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ سب باتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جسم کو اندرونی صفائی کی ضرورت ہے۔

جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کے لیے اس عمل میں جسمانی سکون ، صفائی اور جسم کی توانائی فراہم کرنا شامل ہے۔ جسم سے ٹوکسن کو ختم کرکے صحت مند غذا کھانا جسم کو بیماریوں سے بچانے کے ساتھ بھر پور صحت فراہم کرتا ہے۔

جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کا مقصد:

جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کا مطلب خون کو آلودگی سے پاک کرنا ہے۔جگر میں موجود خون کی صفائی کی جاتی ہے کیوں کہ جگر ٹوکسن کوختم کرنے کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ گردے،پھیپھڑے اورجلد بھی ٹوکسن کو باہر نکالنے کا ذریعہ ہے۔جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کے اس نظام میں جب کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے توٹوکسن باہر نہیں نکل پاتااور جسم کے خلیات صحیح طرح کام نہیں کر پاتے ۔جسم سے ٹاکسنز کا اخراج وزن کم کرنے اور اضافی چربی پگھلانے میں معاون ہوتا ہے ۔

جسم کو ڈی ٹوکس کرنے والی غذائیں:

ان غذاؤں کو اپنی روز مرہ غذا میں شامل کرکے جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کے ساتھ وزن میں بھی خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں ۔

جوء کا دلیہ:

دن کا آغازناشتے میں جوء کا دلیہ کھا کر کریں ۔جوء میں فائبر ہوتا ہے۔جودن بھر جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اورہم خود کو ہلکا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔جوء کا دلیہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے کا ذریعہ ہے۔دلیے میں کچھ پھل یا ذائقے شامل کرکے آپ اپنا نظام ہضم اوربہتر بنا سکتے ہیں۔
یاد رکھیے !اٹھنے کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر ناشتہ کرنے سے آپ کا نظام ہضم بہتر ہوتا ہے۔

پانی اور گرین ٹی:

جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کے لئے پانی ہمیشہ آپ کی پہنچ میں ہودن بھر میں پانی کی پانچ چھوٹی بوتلیں آپ کے نظام ہضم کی صفائی اور غیرضروری غذا کو باہر نکالنے کے لئے ضروری ہے۔
گرین ٹی وزن کو کم کرنے اور فضلات کو باہر نکالنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ نظام ہضم کو تیز کرنے کے ساتھ فیٹس کو خون میں جزب ہونے سے بھی روکتی ہے۔یہ ایک بہترین اینٹی اوکسیڈنٹ ہے۔دن بھر میں دو سے چار کپ گرین ٹی کمال کر دے گی۔اگر آپ کو معمول سے ذیادہ ٹوائلٹ کی ضرورت پیش آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ڈی ٹوکس ہونے کا عمل بالکل صحیح ہے۔

لیموں اور کھیرا:

پانی کو ذیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے ا س میں لیموں کا رس یا کھیرے کے کچھ ٹکڑے کچل کر شا مل کر لیں لیموں کا کام نظام ہضم کو تیز کرنے کے ساتھ جسم کو فاضل مادوں سے پاک کرنا ہے۔جسم کے اندر بہتر پی ایچ لیول قائم ہونے کی وجہ سے فائدہ مند بیکٹریا کو بڑھانے اور ٹوکسن کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کھیرا چربی گھلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ ہاضمے کو تیز کرتا ہے ۔ اس میں موجود سلفر اور سلیکون چربی جلانے میں مدد دیتے ہیں۔
صبح اٹھتے ہی ایک کپ گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پیئیں۔یاد رکھیں لیموں کا ذیادہ استعمال سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے۔دن بھر میں دولیموں کا رس کافی ہے۔

سلاد اور ہری سبزیاں:

ہم سب جانتے ہیں کہ سبزیاں صحت بخش اور جسم کو ڈی ٹوکس کرنے کا ذریعہ ہیں۔لیکن کچھ سبزیاں حیرت انگیز طور پریہ کام انجام دیتی ہیں ۔
مثال کے طور پر پارسلے کو صحت بخش غذا مانا جاتا ہے۔جس میں کیلشئم، وٹامن اور فائبروافر مقدار میں موجود ہے۔یہ گردوں کی صفائی کے لئے بہت مفید ہے۔خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے اسے کسی بھی چیز کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے۔پارسلے کو مچھلی ،پاستا ،چکن،سلاد اور چاول کے ساتھ ملا کرکھایا جاسکتا ہے۔پارسلے کا شمار اینٹی اوکسیڈنٹ غذا میں ہوتا ہے۔
پارسلے کی طرح اجوئن اور ہرے دھنیے کا بھی یہی کام ہے۔اس کے علاوہ پالک اور بند گوبھی بھی بہتر ین اینٹی اوکسی ڈنٹ ہیں۔

ہلکے پروٹین:

وزن کم کرنے اورجسم کو طاقتور بنانے کے لئے،پروٹین اہم ہیں۔ ضرورت سے ذیادہ کوئی بھی غذافیٹس میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔بعض پروٹین بہت ہیوی ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہلکے پروٹین لئے جائیں جو آسانی سے ہضم ہو سکیں ۔جس میں مچھلی ،انڈا اور مرغی شامل ہیں۔

براؤن کاربوہائیڈریٹ:

براؤن رائس ، پاستہ،بریڈ اور شوگر کا استعمال کریں کیونکہ ان میں زیادہ غذائیت اور غذا کو ہضم کرنے کی زیادہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...