انڈا ذہنی کارکردگی بڑھائے ، صحت یقینی بنائے

5,016

اکثرایک سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا دنیا میں مرغی پہلے آئی یا انڈا؟ اسکا جواب تو آج تک کسی کو نہ مل سکا لیکن اس بات پر سب ہی متفق ہیں کہ انڈے انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔

ہماری طرح دیگر معاشروں میں بھی انڈے کو ناشتے کے لئے ایک لازمی جز سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے انڈے میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے بے حد مفید اور ضروری ہیں۔

دل کے مرض میں مبتلا افراد کو انڈے کے استعمال سے گریز کرنے کو کہا جاتا ہے کیوں کہ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر دل کے مریض انڈا کھانا چاھتے ہیں تو انہیں زردی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔دل کے مریض انڈے کی سفیدی کھا سکتے ہیں۔

انڈے کے بیشمار فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کے انڈا دذہنی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اس لئے بچوں کی دماغی نشونما اور ایسے افراد جو دماغی کام زیادہ کرتے ہوں انڈے کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ۔

انڈے میں پروٹین، فاسفورس، سوڈیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، نشاستہ، وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن ڈی، وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں پورے ہفتے میں کم سے کم4 انڈوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

انڈے کے چند اور فوائد بھی ہیں جو درجہ ذیل ہیں:

*انڈا اعصاب کو بہتر بناتا ہے۔
*انڈا دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
*انڈا پٹھوں کو توانائی مہیا کرتا ہے ۔
*انڈا ناخون کو مضبوط بناتا ہے۔
*انڈا کبھی جسم میں پانی اور خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
*کسی بھی بیماری کے بعد ہمیں فوری توانائی فراہم کرتا ہے ۔
*انڈا بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کی افزائش میں معاون کردار ادا کرتا ہے ۔
*انڈے کا ماسک بنا کر چہرے اور گردن پر لگانے سے چہرے اور گردن کی جلدصاف ہوجاتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...