کھانے کے رنگوں کے انسانی صحت پر اثرات

2,179

رنگ چاہے آسمان کا ہو یا پرندوں کا ،پہاڑ کا ہو یا پھولوں کا انسانی موڈ اور صحت پر یہ رنگ براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح میووں ،پھلوں ،پھولوں ،سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کے رنگوں میں بھی قدرت نے کوئی نہ کوئی راز ضرور چھوڑ رکھا ہے جو کسی نہ کسی طرح نہ صرف ہماری جسمانی بلکہ نفسیاتی صحت بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ پوری شخصیت کو متاثر کرتے ہیں ۔اسی طرح کھانے Khanay کا رنگ بھی انسانی صحت کا رنگ بھی انسانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

نیلا ۔ جامنی رنگ

( آلو بخارا ، بلو بیریز،بینگن اور جامن ) یہ وہ رنگ ہے جس میں فائٹو کیمیکل پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے ،نیلے رنگ کی تمام غذائیں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہیں ،ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ نیلے رنگ کی غذائیں کھانے سے دل ودماغ کو تقویت ملتی ہے جسم میں خون کا بہاؤ توازن میں رہتا ہے ،نیلے رنگ کی غذائیں برا ہ راست ہمارے دماغ کو متاثر کرتی ہیں جس سے دماغ کو سکون اور راحت ملتی ہے ۔،ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہوہ لوگ جو محفلوں میں گم سم رہتے ہیں ،جن کا ذہن الھجا رہتا ہے یا وہ ایک جگہ توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے انھیں نیلے رنگ کی غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے ،رنگ چونکہ اپنے اندر ایک مکمل سائنس رکھتے ہیں اس لئے کچھ ماہرین تو یہ تک تجویز کرتے ہیں کہ جن لوگوں کو غصہ ،چڑ چڑاہٹ یا سستی رہتی ہو یا ذہانت میں کمی ہو انھیں نیلے رنگ کے برتنوں میں کھانا کھانا چاہئے ۔

پیلا ۔ اورنج فیملی کے رنگ

( آم ،کینو ،،کدو ،آڑو، شکر قندی ،تیل اور مکھن ) اورنج گروپ جس میں پیچ اور پیلا رنگ بھی شامل ہے بیٹا کیروٹین سے بھر پور ہوتا ہے ،بیٹا کیروٹین ایک آکسیڈنٹ ہے ،اورنج گروپ میں ایلفا کیروٹین بھی پایا جاتا ہے جو جسم میں وٹامن اے پیدا کرتا ہے جو ہماری ہڈیوں اور آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے ،اورنج گروپ کو آنکھوں کا دوست کہا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تماما پیلی اور اورنج غذائیں پیٹ کے امراض میں بھی مفید ہوتی ہیں اورنج گروپ میں وٹامن ڈی ،ای اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو دل اور دماغ کی صحت پر بھی مثبت اثرات پیدا کرتے ہیں
ماہرین نفسیات کے مطابق وہ لوگ جن میں قوت برداشت اور اعتماد کی کمی ہو ،جذبات پر کنٹرول نہ رہتا ہو انھیں پیلے رنگ کی غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔تمام رنگوں میں اورنج گروپکو جذبات سے مربوط کیا جاتا ہے اس کے علاوہ پیلا رنگ روحانیت کی بھی عکاسی کرتا ہے ،روحانیت اور محبت ،دوستی میں اضافہ کرنے کے لئے پیلے رنگ کی غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے

ہرا رنگ ،کچا پیلا رنگ

( بروکلی ،کیری ،پالک ،سویا میتھی ،گوبھی ،ناشپاتی کچا لیموں ) ہرا رنگ چاہے سبزی کا ہو یا پھل کا اپنے اندر اینٹی کینسر خصوصیات رکھتا ہے ۔ ہرے رنگ کی سبزیوں میں وٹامن کے ،فولاد ،پوٹاشیم اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں ،ہرے رنگ کی ہر غذا ہمارے جسم کو ڈٹوکسفائی کرتی ہے جس سے ذہن اور جسم بوجھل نہیں ہوتا ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق سبز رنگ تازگی ،سکون آسودگی اور امن کی نشان دہی کرتا ہے ، سبز رنگ کی غذائیں ہمارے غصہ کو کم کرتی ہیں شخصیت میں توازن لاتی ہیں قدرتی طور پر سبز رنگ کی غذائیں خوف ، احساس کمتری ۔ چڑ چڑاہٹ مزاج کی تیزی کو ختم کر کے مثبت سوچ ، سکون اور سوچ کو پاکیزگی دیتی ہیں اس کی مثال ایسے ہے جیسے کہیں آگ لگی ہو اور پانی ڈال کر تمام حالت پر قابو پا لیا جائے ۔

سرخ رنگ

( انار ،سیب،چقندر ،ٹماٹر )لال رنگ کے پھول ہوں یا پھل اور سبزیاں اپنے اندر لائسوپین رکھتے ہیں جو ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو نہ صرف کینسر سے بچاتا ہے بلکہ دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ،ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جو بریسٹ کینسر ہونے سے بچاتا ہے سرخ رنگ کی غذائیں اپنے اندر فولاد اور وٹامن سی کی خاصی مقدار رکھتی ہیں جس سے خلئے بیکٹیریا سے محفوظ رہتے ہیں ۔
ماہرین نفسیت کے مطابق سرخ رنگ کی تمام غذائیں جسم کے لئے حفاظتی شیلڈ مہیا کرتی ہیں ،جب کوئی فکر ،تناؤ ،تکان ،سستی یا بیماری ہمیں گھیرنے لگتی ہے سرخ رنگ کی غذائیں ہمارے اعصاب کو ایسے طاقت دیتی ہیں جیسے میدان جنگ میں سپاہی ۔ اسی لئے ذہنی امراض کے ڈاکٹرز ،مریضوں کو کسی صدمے ، بیماری یا پریشانیوں سے نکلنے کے لئے سرخ رنگ کے کپڑے پہننا اور غذائیں تجویز کرتے ہیں ،سرخ رنگ کی غذائیں کھانے والے افراد زیادہ توانا ،شوخ ،پھرتیلے اور جزباتی بھی ہوتے ہیں سرخ رنگ کی غذائیں ہمارے موڈ اور جذبات کو انرجی دیتی ہیں مثبت سوچ دیتی ہیں ،اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ سرخ رنگ جینے کی امنگ دینے اور بیرونی خطرات سے لڑنے کی ہمت دینے والا رنگ ہے ۔
،سرخ رنگ کی غذا میں ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جسے پکا کر اس کی تاثیر اور غذائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

سفید رنگ

( دودھ ،دہی ،ناریل ،مولی ،)سفید غذاؤں میں چکنائی کم اور فاسفور س زیادہ ہوتا ہے اس لئے سفید غذائیں کھانے والاے افراد سمارٹ ،توانا اور چاقو چوبند ہوتے ہیں۔ ، سفید غذائیں مختلف بیماریوں اور ان کے جراثیم سے بچاتی ہیں ۔تمام سفید غذاؤں میں پروباؤٹکس پائے جاتے ہیں جو ہماری قوت مدافعت اور نظام ہاضمہ کو قوت بخشتے ہیں اس لئے ڈاکٹروں کا کہنا ہوتا ہے کہ دن میں دو سے تین خوراک سفید غذاؤں کی ضرور لینی چاہئے ۔
سفید رنگ پاکیزگی کی نشاندہی کرتا ہے اس لئے سفید غذائیں سوچ کو مثبت رنگ دیتی ہیں ماہرین نفسیات کے مطابق سفید رنگ مہارت ،سنجیدگی ،سچائی اور مثبت انداز فکرکی عکاسی کرتا ہے ،یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سفید غذائیں کھانے سے کئی بری عادات ( جھوٹ ) میں بھی کمی آتی ہے ۔ کالا رنگ ہر بری شعاء کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے لیکن سفید رنگ دیکھنے ،کھانے اور اوڑھنے سے ہر بدی ( بیماری ،تکلیف ،فکر ) جذب ہونے کے بجائے دور ہٹتی ہے ۔ جولوگ جلن حسد اور دوسروں کو مات دینے کی حوس میں لگ جاتے ہیں انھیں دن میں زیادہ خوارک سفید غذاؤں کی لینی چاہئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...