سبزیاں نہ کھانے کے 5 نقصانات

1,471

غذائی ماہرین نے صحت مند زندگی کے لئے سبزیوں کا استعمال بہت ضروری قرار دیا ہے بلا شبہ انسانی جسم کے لئے سبزیا ں بہت فائدے مند ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے روزمرہ کی غذاؤں میں سبزیوں کا استعمال کم کر دینے یا ترک کر دینے سے آپکو کن سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزن کا بڑھنا :

بڑھتے وزن کی ایک وجہ سبزیوں کا کم استعمال ہے سبزیوں میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو آپکے جسم میں مختلف کام انجام دیتاہے ۔ جب کے سبزیوں کے علاوہ دوسری چیزوںکاکثرت سے استعمال مثلا گوشت اور دوسری مرغن چیزوں کا استعمال آپ کے وزن کو بڑھاتا ہے۔

مزید جانئے : وزن کم کرنا ہے تو کریلے کا جوس پئیں

جلد پراثرات:

ہماری روزمرہ غذاؤں کا جلد پر گہرا اثر پڑتا ہے اگر آپ کی غذاؤں میں سبزیوں کا استعمال کم ہے تو آپکی جلد پر کیل مہاسے اور داغ دھبے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں کیوں کے سبزیوں میں اینٹی اکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو جلد کے مردہ خلیات کو ختم کر کے نئی خلیات کو جنم دیتا ہے۔

مزید جانئے : جلد کے لئے 8 ضروری وٹامنز

فکر و پریشانی کا بڑھنا:

ماہرین کے مطابق اگر آپ بنا کسی وجہ کے بھی فکر مند اور پریشان رہتے ہیں تو اس کی ایک وجہ آپکی آنتیں بھی ہو سکتی ہیں اگر آپکی آنتیں صحت مند نہیں ہیں تو سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذاؤں میں شامل کریں ۔

کینسر کا خطرہ:

اگر سبزیوں کا استعمال کم کر دیا جائے تو ڈی این اے کے جلدی متاثر ہونے کے اثرات بڑھ جاتے ہیں جو کینسر جیسی جان لیوا بیماری کی وجہ بن جاتا ہے روزانہ سبزیوں کا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید جانئے :سیل فون اور کینسر کا خطرہ

دل کے امراض:

سبزیوں میں کولیسٹرول کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے ہائی کولیسٹرول والی غذائیں آپکی دل کی دھڑکن کی رفتار کو متاثر کرتی ہے جو ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتا ہے اس لئے دل کی بہتر صحت کے لئے سبزیوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔

مزید جانئے : دل کے پیدائشی نقائص اور نشونما کے مسائل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...