لیچی کھائیں خود کوصحت کے7مسائل سے بچائیں

2,649

دوسرے اور پھلوں کے ساتھ لیچی بھی موسم گرما کاایک اہم پھل ہے ۔ لیچی کے کچھ حیرت انگیز فوائد ایسے ہیں جن سے آپ ابھی تک نا واقف ہیں :

ہم آپ کو لیچی کے ایسے ۷ فوائد بتارہے ہیں جو آپ کو تندروست رکھنے میں کام آئے گے ۔

1۔لیچی ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرتی ہے اور جسم میں موجود وائرس کو پھیلنے سے روکتی ہے ۔
2۔لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جس کی مدد سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہونا خون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجینیشن کو بڑھاتے ہیں۔
3۔لیچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے یہ بلند فشار خون کو قابو کرتی ہے کیونکہ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔لیچی میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
4۔لیچی کے استعمال سے ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے۔
5۔لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
6۔لیچی فلیوینول سے بھرپور ہوتی ہے جو ٹشوز کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں اور اس کی مدد سے سوزش سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
7۔لیچی میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...