وزن کم کرنے میں موثر 7مشروبات

26,006

آج کے دور میں ہر انسان ہی وزن کو لے کر پریشان نظر آتا ہے ۔ آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی وزن کم کرنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں ۔ جسم کو سلم اور سمارٹ رکھنے کے یوں تو کئی طریقے اور ٹوٹکے ہیں لیکن آپ محض اپنی خوراک میں سہی مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کا اصل راز طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لاناہے ۔ اگر آپ صحت بخش مشروبات سے اپنا وزن کم کریں گے تو یہ طریقہ کارآمد بھی ہوگا اور پائیدار بھی ۔ وہ مشروبات جن سے وزن کم ہوتا ہے اور جن سے جسم کو ضروری غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے مندرجہ ذیل ہیں:

پانی

کھانے سے پہلے پانی پینے سے انسان کم کھاتا ہے اور اسطرح وزن کم بڑھتاہے ۔ پانی سے بھوک کنٹرول ہوتی ہے۔ اکثر پیاس لگنے کو بھی ہم بھوک سمجھنے لگتے ہیں ۔ پانی پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق گرم پانی کے مقابلے میں ٹھنڈا یخ پانی وزن جلدی کم کرتا ہے ۔کم از کم دس سے بارہ گلاس پانی ایک دن میں پینا وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے ۔

فیٹ فری دودھ

دودھ میں موجود کیلشیم جسم میں موجود کیلسیٹرول کو دبا دیتا ہے ۔ کیلسیٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جس سے آپ کا وزن بڑھتا ہے ۔ اگر کیلیسٹرول کی مقدار کم ہو تو جسم کی چربی آسانی سے گھل جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ کیلشیم کے ا ستعمال سے بھوک کم لگتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دودھ زیادہ پینے سے بھوک کم لگتی ہے ۔

سبز چائے

سبز چائے کے دن میں دو سے تین کپ کے استعمال سے جسم میں چربی 35سے43فی صد تک کم ہوجاتی ہے ۔ سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے ۔

سبزی کا جوس

کھانے سے پہلے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ 135کے قریب کیلریز جلا سکتے ہیں ۔ ہر سبزی ہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ لہذا موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی سبزی کا انتخاب کریں اور اس کا جوس نکال کر پئیں۔ آپ دو تین سبزیوں کا جوس بنا کر بھی سکتے ہیں ۔

دہی سے بنے مشروبات

دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔ دہی سے آپ لسی کے علاوہ بھی کئی اقسام کے مشروبات تیار کر سکتے ہیں ۔ جیسے دہی میں سیب ،اسٹرا بیری یا کیلے شامل کرکے مزیدار مشروب تیار کیا جا سکتا ہے ۔ دہی کا باقائدہ استعمال آپ کو61فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔ دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے ۔

کافی

جیسا کہ اوپر ذکر ہوا کے کیفین کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے ۔ کافی میں کیفین تو موجود ہوتی ہی ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں گرمی بھی پیدا کرتی ہے جس سے چربی گھلنے میں مدد ملتی ہے ۔ کافی میں چینی کا استعمال نہ کریں ۔ذائقے کے لیے بنا ملائی والے دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

لیمبو پانی

لیمبو کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں ۔ لیمبو پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ گرین لیمبو پانی کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے :

کھیرا ایک عدد
لیمبو آدھے لیمبو کارس
سیب دو عدد
پودینہ تھورا سا

ان تمام اجزا کو بلینڈ کرلیں اور ٹھنڈا کرکے پئیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...