موٹاپے اور جوڑوں کے دردکے لیے بہترین فارمولا

5,481

جوڑوں کی سوجن اور درد تو ویسے ہی تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اور اگر اسکے ساتھ ساتھ مریض موٹاپے کا بھی شکار ہو تو سونے پر سہاگہ ، ایسے مریضوں کو دہر ے عذاب سے گزرنا پڑتاہے یہ ضروری نہیں کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہر مریض موٹا ہی ہو لیکن موٹاپے کے شکار افراد کا جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں ہوتی۔موٹاپا متعدد بیماریوں کا بنیادی سبب مانا جاتاہے ۔ ہم سب کی صحت کو سب سے زیادہ خطرہ موٹاپے سے ہے جو روز بروز نئی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے ۔

ذیل میں دیا گیا غذائی فارمولا موٹاپے اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔ یہ ایک نہایت موثر سائنٹیفک فارمولا ہے جو موٹاپے اور جوڑوں کے درد “آرتھرائیٹس” کو بیک وقت ختم کرنے میں معاون و مددگار ہے ۔اسے آپ بلا خوف و خطر استعمال کر سکتے ہیں۔

ناشتہ

سیب : ایک ( ۸۰ گرام یا اس سے کم)
انڈا : ایک عدد، پوچڈیا ہاف بوائل
چپاتی : چوتھائی حصہ
چائے : ایک کپ ، بغیر چینی والی

دوپہر کا کھانا

تازہ کٹی ہوئی سبزی : ایک کپ
سیب یا موسمی : ایک چوتھائی
چپاتی : ایک عدد
مکھن : بغیر نمک کا(اگر لیناچاہیں تو)
گھر کا سالن : بغیرچکنائی کے ساتھ ۴ کھانے کے چمچ
چائے : ایک کپ(بغیر چینی)

رات کا کھانا

انڈا : ایک عدد ابلا ہوا یا نیم ابلاہوا
موسمی : آدھی
چپاتی : نصف
سبزی : بغیر چکنائی کے پکی ہوئی آدھا کپ

شام چار بجے اور رات دس بجے
فروٹ اسنیکس : ایک کپ

*پورے دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پیئیں۔
*جن غذاؤں سے آپ الرجک ہو ں ، ان سے پرہیز کریں۔
*چارٹ میں موجود غذاؤں میں اپنی ضرورت کے مطابق معمولی ردوبدل کرسکتے ہیں۔
*پھل آپ کوئی بھی کھاسکتے ہیں لیکن مقدار زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
*گھر میں پکاہوا سالن ، سبزی ، مچھلی اور گوشت بغیر چکنائی والا،آئل کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں چپاتی کے ساتھ۔
*دودھ اور دہی ، بغیر چکنائی والا ضرور استعمال کریں ۔
*رات کا کھانا سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے کھالیں۔
*سوتے وقت چائے یا کافی کا استعمال نہ کریں۔

کھانے پینے کے روز کے معمول کایہ فارمولا انتہائی موثر ہے بشرطیکہ آپ بد پرہیزی نہ کریں۔اس فارمولے پر عمل کرنے سے درد میں فوری آرام آنے لگے گا اور وزن بھی کم ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...