کڑی پتّے کا استعمال ہاضمہ بہتر بنائے

4,355

کڑی پتیّ کا استعمال ہمارے یہاں برصغیر پاک و ہند میں بہت زیادہ ہے، عام طور پر کھانے میں ایک منفرد خوشبو کے لئے اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ بھی کھانوں کو انوکھی لذت بخش دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس سادہ سے پتّے میں کتنے ڈھیر سارے فوائد چھپے ہوئے ہیں۔ اس میں کاربوہائیڈریٹ، فائبر، کیلشئیم، فاسفورس، آئرن، اور وٹامن اے، بی، سی اور ای موجود ہوتے ہیں، یہ ہمارے دل کے فنکشن کو بہتربناتا ہے۔ انفیکشن کے خلاف لڑتا ہے، اور آپ کے بالوں اور جلد کی نگہداشت کرتا ہے۔ یہاں ہم کڑی پتے کے چند فوائد پیش کرتے ہیں جو کہ صحت پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اینیمیا کو بڑھنے سے روکتا ہے

کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فولک ایسڈ جسم میں آئرن کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، اور کڑی پتہ ان دونوں چیزوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ اینیمیا کو شکست دینے کے لئے بہترین قدرتی علاج ہے۔

 ذیابیطس میں مفید

کڑی پتہ نہ صرف بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے بلکہ اس کے استعمال کے کچھ دن بعد تک بھی اس کو قابو میں رکھتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں انسولین کے عمل کو موثر بناکر بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پتوں میں موجود فائبر خون میں موجودگلوکوزکو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں، تو کڑی پتہ بہترین قدرتی طریقہ ہے جو کہ آپ کے بلڈ شوگر لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے۔

نظامِ انہظام کو بہتر بناتا ہے

کڑی پتہ نظامِ ہاضمہ کو اچھا کرنے کے لئے مشہور ہے، اور یہ آپ کے جسم میں چکنائی کو جذب ہونے سے روکتاہے اور آپ کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ وزن کا بڑھنا ذیابیطس کے مرض کا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے۔ کڑی پتہ مسئلے کو جڑ سے پکڑ کر اس کا علاج کرتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرتا ہے

بے شمار ریسرچز سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ کڑی پتے میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو کہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتے ہیں اوراینٹی آکسیڈنٹ سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ LDL کولیسٹرول جو کہ خراب کولیسٹرول ہوتا ہے اس کو کم کرتے ہیں جبکہ HDL کولیسٹرول جو کہ اچھا کولیسٹرول ہے اس کی سطح کو بڑھاتے ہیں، اور آپ کے جسم کو مختلف بیماریوں مثلاًدل کی بیماری اورشریانوں کے سکڑنے وغیرہ سے بچاتا ہے۔

بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے

کڑی پتہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ بالوں کو خراب ہونے سے بھی روکتا ہے، بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے، بال گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری سے بھی بچاتا ہے۔ کڑی پتہ استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے بال خوبصورت ہوتے ہیں اور آپ اس کو اپنے سر پر بھی لگا سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...