اپنا کیلری بجٹ جاننا کیوں ضروری ہے؟

916

بہت کم لوگ یہ جانتے ہونگے کہ انہیں ا یک دن میں کتنی کیلریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیلری بجٹ کیلکولیٹر دراصل یہ ہی پتا لگاتا ہے ۔یہ ٹیبل آپ کو وزن گھٹانے ، بڑھانے یابرقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کرتا ہے ۔ اس ٹیبل میں آپ کو اپنی عمر، جنس، قداور وزن درج کرنا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتانا ہوتا ہے کہ آپ کا طرز زندگی کس قسم کا ہے؟مثال کے طور پرآپ ہر وقت بیٹھے رہنے کے عادی ہیں یا ایک فعال اور ایکٹوزندگیگزارتے ہیں ۔وہ لوگ جو زیادہ محنت اور مشقت والے کام کرتے ہیں انہیں زیادہ کیلریز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی طرح کم جسمانی مشقت کرنے والوں یا ایسے لوگ جن کا ہر وقت بیٹھے رہنے کا کام ہو انہیں کم کیلریز درکار ہوتی ہیں ۔

کیلری بجٹ کا انحصار آپ کے قد پر بھی ہے ۔ جن کا قد لمباہوتا ہے انہیں چھوٹے قد والے افراد کے مقابلے میں زیادہ کیلریز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ آپ کا ایک دن کا کیلری بجٹ اس چیز پر منحصر ہے کہ آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟، برقرار رکھنا چاہتے ؟یا بڑھانا چاہتے ہیں ؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...