عمر بڑھانے والی غذائیں

4,338

غذا اور صحت اور زندگی، تینوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ غذا ناقص ہو تو صحت نہیں بنتی اور جب صحت نہیں بنتی تو زندگی مشکل بن جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کو اپنی زندگی کی خاطر اپنی غذا کے ذریعے اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ کہتے ہیں جو غذا جسم کا حصہ بن جاتی ہے وہ صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے، کیوں کہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔صحت کے حوالے سے لاپروائی کی تو زندگی داؤ پر لگ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کو پیدا ہونے کے ساتھ ہی طاقتور چیزوں کا استعمال کروایا جاتا ہے تاکہ اس کا جسم ہر طرح کی غذا کا عادی ہو جائے۔

زندگی اور موت تواللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن اگر صحت اچھی ہوگی تو عمر بھی طویل نصیب ہوگی۔ انسان جب بیمار ہوتا ہے تو اس کی صحت یابی میں غذاؤں،اور دواؤں سے زیادہ اس کی قوت ارادی اہم کردار ادا کرتی ہے۔صحت اچھی ہو، قوت ارادی مضبوط ہو تو بیماری سے جنگ لڑنا کوئی مشکل نہیں رہتا۔ہم بے شمار نعمتوں کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔لیکن ہمیں یہ بات بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ کون سی غذائیں ایسی ہیں جو صحت کی تندرستی (health and wellness) کے ساتھ ساتھ طویل عمری کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔

عمر بڑھانے والی غذائیں

*زیتون کا تیل صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔۔۔اس کا استعمال جسم کو چاق و چوبند رکھتا ہے،کھانوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اگر سر میں اور جسم پر اس تیل کی مالش کی جائے تو صحت تندرست دکھائی دیتی ہے۔
*کینو، نارنجی اور گریپ فروٹ میں انسانی صحت کے لیے کسی اچھے دوست سے کم نہیں۔۔۔ان میں پائے جانے والے وٹامنز نہ صرف صحت برقرار رکھتے ہیں بلکہ درازئ عمر کا بھی سبب بنتے ہیں۔
*کہتے ہیں کہ اگر خشک میوہ جات کا استعمال اعتدال میں رہ کر کیا جائے تو بہت کم ہی ڈاکٹرز کے پاس جانا پڑے۔ خشک میوہ جات دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔اگر کم مقدار میں پابندی کے ساتھ دن میں ایک مرتبہ خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے تو زبردست اثرات سامنے آتے ہیں۔خشک میواجات میں بادام اور اخروٹ کو ضرور شامل کیا جائے جب کہ ان کے استعمال سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
*گوشت کا استعمال بھی تندرست و توانا رکھنے کا اہم قدرتی ذریعہ ہے لیکن ان میں اگر مچھلی کا استعمال کیا جائے تو دماغ تیز ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی خوبصورت اور چمکدار ہو جاتی ہے۔کہتے ہیں مچھلی کھانے والے لوگ بہت کم بیمار ہوتے ہیں اور اس کا استعمال عمر بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔
*کھانوں میں اگر دہی کا استعمال کیا جائے تو ہر صورت میں فائدے مند ہوتی ہے۔ کہتے ہیں زمانہ قدیم میں لوگوں کی طویل عمری کا راز دہی کا پابندی کے ساتھ استعمال کرنا تھا۔یہی وجہ ہے کہ حکیم اور اطبا ء دہی کے استعمال پر خاص زور دیتے ہیں۔اس سے نہ صرف بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے بلکہ بالوں کی خوبصورتی اور چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے، دہی ایک مجموعی طاقتور غذا ہے جسے ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن گرمیوں کے موسم اس کا استعمال اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
*چاکلیٹ کا استعمال بھی انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک جدیدتحقیق کے مطابق کوکو چاکلیٹ کا بینادی جزو ہے اور اس میں ذہن کے لیے مؤثر اجزا پائے جاتے ہیں۔ چاکلیٹ کا استعمال سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ذہن کو تروتازہ رکھتا ہے اور عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
*اسٹرابری، رسبری، بلیوبیری، چیری اور سرخ اور کالے انگور یادداشت اور نظر کو تیز کرتے ہیں۔جو لوگ دماغی کا م زیادہ کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ کام سے پہلے چیری، بلیو بیری اور اسٹرابری کا استعمال کرلیا کریں تاکہ ان کو تھکاوٹ کا احساس نہ ہو اور صحت بھی تندرست رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...