راجما(لال لوبیا) کے فائدے اور استعمال کے طریقے

61,927

پروٹین ،فائبر،فولیٹ،میگنیشیم،پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاءکامرکب لال لوبیا بہترین اور طاقتور غذاہے۔ہمارے ہاںلال لوبیااستعمال عام نہیںلیکن امید ہے کہ آپ اسکی افادیت جان کرآپ اسے اپنی خوراک میںضرور شامل کرنے لگیں گے ۔ویسے تو اسکے بے شمار فوائد ہیں جنھیں بیان کرناممکن نہیں لیکن چند مخصوص فوائد یہ ہیں:

فوائد

۱۔فولیٹ(وٹامن بی۹)اورفائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچاتاہے۔
۲۔اسمیں موجود حل پذیرفائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کاکام کرتاہے۔جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار رہتاہے۔
۳۔اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کاحامل ہے۔
۴۔بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتاہے۔
۵۔ماحولیاتی عوامل اورناقص غذا سے پیداہونے والے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتاہے۔
۶۔وزن میں کمی کاذریعہ ہے جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔
۷۔مردوںکے لئے بہترین طاقتور غذاہے۔
۸۔آئرن کی کمی دور کرتاہے۔
۹۔اسکے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔
۰۱۔یہ مکمل پروٹین پر مبنی اورکولیسٹرول سے پاک غذا ہے۔جو مجموعی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔

استعمال کے طریقے

لال لوبیا کو آپ کئی طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔
لال لوبیاکو اچھی طرح دھو کررات بھر بھگودیں۔
ابال کرآپ اس سے مختلف ڈشز بناسکتے ہیں۔
۱۔بچوںکو کھلانے کے لئے آپ اسے مختلف طرح کے کٹلس میں شامل کرسکتے ہیں۔
۲۔چھوٹے بچے پراٹھہ شوق سے کھاتے ہیں آپ اسے آلو کے ساتھ میش کرکے اسکے پراٹھہ بناکر بچوں کو کھلاسکتے ہیں۔
۳۔بچوں کے پسندیدہ نوڈلزاسمیں آپ لال لوبیا شامل کریں اور اپنے بچوںکو پاورفل بنائیں۔
۴۔بڑوں کے لئے اسے ابال کرچھوٹے چھوٹے پیکٹ بناکررکھ لیں۔ جب بھی سلاد بنائیں اسمیں شامل کرلیں۔
۵۔سوپ کے ذائقے اور طاقت میںاضافے کے لئے اسمیں لال لوبیاشامل کریں۔
۶۔جب بھی کوئی سبزی کی ترکاری بنائیں اسمیں شامل کرسکتے ہیں۔
۷۔چناچاٹ کی طرح آپ اسکی بھی مزیدار چاٹ بناسکتے ہیں۔یامکس چنا چاٹ میں بھی اسکا استعمال کیاجاسکتاہے۔
۸۔گھر میں بنائے گئے اسپرنگ رولز اور سموسوں میں اسکااستعمال کریں۔
۹۔قیمہ کے ساتھ اسکاسالن بہت لذیذ بنتاہے۔
۰۱۔چائنیز رائس یاسبزی پلاو¿ میں بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...