آم کی وہ خصوصیات جو آپ نہیں جانتے

3,390

آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے یہ خوش ذائقہ اور خوشبودار ہونے کے ساتھ بہت مفید بھی ہے۔ اس کے بعض فائدے تو ایسے بھی ہیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے۔

کینسر سے حفاظت:

تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آم میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ جسم کو کولون، لیوکیمیاء ، بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرتا ہے:

آم میں موجود فائبر ، پیکٹن اور وٹامن سی جسم میں سیرم کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے۔

جلد کو صاف کرتا ہے:

اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔ آم جلد کے بند مساموں کو کھولتا ہے اور مہاسوں کو ختم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔

صحت مند آنکھوں کے لیے :

ایک کپ کٹے ہوئے آم میں ہماری روزانہ ضرورت کا ۲۵ فیصد وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو نظر کو تیز کرتا ہے۔ نائٹ بلائنڈنیس اور آنکھوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔

شوگر کے مرض میں مددگار ہے:

آم کے پتے خون میں انسولین کے لیول کو نارمل کرتے ہیں۔
آم کے پتے پانی میں ابال کر پوری رات بھیگے رہنے دیں صبح کو یہ پانی چھان کر پی لیں۔
اس کے علاوہ آم کے پھل میں بھی گلائی کیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اس لیے مناسب مقدار میں کھانے سے شوگر لیول نہیں بڑھتا۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے:

صرف پپیتا ہی ایسا پھل نہیں جس میں غذا کو ہضم کرنے والے انزائمز موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے پھل ہیں (جن میں ایک آم بھی ہے ) جن میں یہ خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ آم میں موجود فائبر بھی ہاضمہ کو تیز کرتا ہے اور پیٹ صاف کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے:

کچے آم (جسے ہم کیری بھی کہتے ہیں)کا رس پانی اور شکر کے ساتھ ملا کر پینے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور گرمی کے اثرات سے بچارہتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے:

آم میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہے۔ اس کے علاوہ آم میں موجود ۲۵ مختلف کیروٹنائڈز قوت مدافعت کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔

وزن میں اضافہ کرتا ہے:

دبلے لوگوں کے لیے آم کا استعمال وزن بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ ۱۵۰ گرام آم میں ۸۶ کیلوریز ہوتی ہیں جنھیں جسم آسانی سے جذب کرلیتا ہے ۔ آم میں موجود اسٹارچ شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے جو وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے ۔ وزن بڑھانے کے خواہش مند لوگ اپنی غذا میں آم کو شامل کرلیں۔آم کا ملک شیک تیزی سے وزن بڑھاتا ہے ۔

خون کی کمی دور کرتا ہے:

آم میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لیے یہ اینیمیاء میں بہت مفید ہے۔ آم کا باقاعدہ استعمال خون میں ریڈ سیلز کو بڑھاتا ہے اور انیمیاء کو ختم کرتا ہے ۔ حاملہ خواتین کے لیے بھی آم بہت مفید ہے ۔ دوران حمل آم کا استعمال جسم میں آئرن کی کمی نہیں ہونے دیتا۔

دماغ کو صحت مند بناتا ہے:

آم میں وٹامن بی ۶ بھی وافر مقدار مین موجود ہوتا ہے جو دماغ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ آم کا استعمال کرنے سے نروز کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور ذہن زیادہ اچھی طرح کام کرتا ہے۔
آم میں موجود گلوٹامائن ایسڈ یادداشت کو تیز کرتا ہے اور کسی کام پر زیادہ دھیان دینے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...