مچھلی کے تیل کے فوائد

22,575

ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ نوجوانوں میں جو لوگ کسی قسم کا سپلیمنٹ استعمال نہیں کرتے ان میں شیزوفرینیا کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔مچھلی کے تیل کے کیپسول یا مچھلی کا تیل انسانی صحت کے لئے بہترین ہے ۔اسی لئے جو لوگ اپنی غذا میں اس کا استعمال نہیں کرتے ان کو چاہیے کہ وہ اس کے سپلیمنٹ ضرور استعمال کریں تا کہ دماغی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ریسرچ کے مطابق مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ لینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو سنگین دماغی بیماریوں سے بچا لیں ۔مچھلی کے تیل کی گولیاں یا کیپسول ان نوجوانوں کے لئے بھی اچھے ثابت ہو سکتے ہیں جو دماغی طور پر پہلے سے کمزور ہیں ۔ایک نئی تحقیق جو ’’نیچر کمیونیکیشن ‘‘کی طرف سے کی گئی ،کہ مچھلی کے تیل کی شہرت ایک طاقتور سائیکاٹرک تھیراپی کے طور پر بھی ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ عام طور پر سالمن مچھلی یا میکریل میں پایا جاتا ہے ۔اگر ان کیپسولز کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ بہت بہترین اثر ڈالتا ہے اور یہ اینٹی ڈپریسنٹ بھی ثابت ہو تا ہے۔یہ جلد کے لئے بہت اچھا ہے اور جلد کو بھی دلکش اور حسین بناتا ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ مناسب مقدار میں درست تیل اورچکنائی کا انتخاب آپ کے جسم پر عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مر کزی کردار ادا کرتا ہے۔اچھی چکنائی آپ کے جسم کو بھر جانے کا احساس مہیا کرتی ہے۔اور یہ چکنائی کو جلانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری غذا میں ضروری چکنائی یا اچھی چکنائی کی کیا اہمیت ہے،اور یہ کہ ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھنے کے لئے کتنی ضروری ہے اور ہمیں کس طرح بیماریوں سے بچاتی ہے۔اگر اچھی چکنائی اور نقصان دہ چکنائی کو پہچان لیا جائے تو زندگی بیماریوں سے دور گزر سکتی ہے۔مچھلی کے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکنائیوں میں سب سے بہترین چکنائی ہے۔یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے ،اس میں بڑی مقدار میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ پا یا جاتا ہے،یہ بات تمام تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحرک کرتا ہے۔مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ سے یہ بھی پایا گیا ہے کہ اس سے یادداشت بھی اچھی ہوتی ہے اسی لئے اگر کسی کو بھولنے کا مرض ہے تو اس کی یادداشت میں بھی اس سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

یہ فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ مچھلی کے تیل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے بچاتا ہے ۔ایک امریکن تحقیق کے مطابق یہ بات بالکل سچ ہے ۔29صحت مند درمیانی عمر کے افراد کو چار ہفتو ں تک 3گرام مچھلی کا تیل یا پلاسبو روزانہ دیا گیا اور اس کے علاوہ ان کو خراب آلودہ فضا میں دو گھنٹے کے لئے رکھا گیا ۔تحقیق کاروں نے یہ پایا کہ ان لوگوں پر جنہوں نے مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کی صحت پر وہ منفی اثرات نہیں مرتب ہوئے جو کہ ان لوگوں پر ہوئے جو کہ صرف پلاسبو استعمال کر رہے تھے۔اومیگا 3فیٹی ایسڈ سپلیمنٹس آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

یہ ارتھرائٹس کے خطرے کو کم کرتاہے

یونیورسٹی آف براسٹل کی تحقیقات کے مطابق اومیگا 3فش آئل جوڑوں کے درد کے خطرے اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے ۔جن لوگوں کی غذا میں اومیگا 3فش آئل شامل رہتا ہے ان میں ان لوگوں کی نسبت ارتھرائٹس کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت کم ہو جاتا ہے جو فش آئل استعمال نہیں کرتے۔اگر آپ روزانہ فش آئل استعمال کرتے ہیں تو آپ ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے اپنی جان چھڑوا سکتے ہیں ،یا کم از کم جوڑوں کی سوجن کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں ۔

یہ عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے

تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آپ کے خلیات کا نظام جب خراب ہونے لگتا ہے اور وہ خلیات کو دوبارہ نہیں بنا پاتا تو اس سے کے چہرے اور جسم پر عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ،2010کی ایک تحقیق کے مطابق فش آئل سے خون کا لیول اور ان خلیات کی یا کروموسومز کی کمی کمی کا پانچ سال تک جائزہ لیا گیا ،تو اومیگا 3فیٹی ایسڈ میں اس کی حفاظت کا عنصر پایا گیا۔جس سے یہ عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ،سان فرانسسکو نے 600مریضوں پر تحقیق کی اور یہ پایا کہ مریضوں میں مچھلی سے حاصل کیا گیا اومیگا3ایسڈزبلڈلیول کو بڑھا کر ان مریضوں میں بھی جو دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا تھے ،اور خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو بھی روک دیتا ہے۔اگر مچھلی جیسے کہ سالمن کو ہفتے میں اگر دو دفعہ لیا جائے تو یہ اومیگا 3 حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

زائد چکنائی کوجلاتا ہے

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی تحقیقات کے مطابقجو کہ انہوں نے جسم پر غذا اور ایکسرسائزکے اثرات پر کی ۔انہوں نے یہ پایا کہ فش آئل سپلیمنٹس اور ایکسرسائز مل کر چکنائی کو تیزی سے جلاتے ہیں ۔اس اسٹڈی کے دوران موٹے اور اوور ویٹ افراد کے نظامِ انہظام کا بھی جائزہ لیا گیا ،اور اس میں سب سے برا رسک دل کی بیماریوں کا تھا ۔ان کو اومیگا 3 فش آئل کے ساتھ ساتھ ایروبک ایکسر سائز ہفتے میں تین دفعہ 12ہفتوں تک کروائی گئی ،جسم میں موجود چکنائی ،خاص کر پیٹ پر موجود چکنائی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئی ۔ان دونوں کے ملاپ سے چکنائی گھٹنا شروع ہو گئی ۔لیکن ان کی نہیں ہوئی جنہوں نے صرف فش آئل لیا یا صرف ایکسر سائز کی۔

دماغی طاقت اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے

ریسر چرز کے مطابق انسان کے ادراکی عمل اور فش آئل کے درمیان بہت اچھی مثبت دوستی ہے خاص کر دماغی اسٹرکچر کے ساتھ۔اس مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا کہ فش آئل کے استعمال کرنے والوں میں ادراکی عمل بہت اچھا ہو جاتا ہے اور اس میں بہتری آتی ہے ۔ایک منفرد چیز یہ پتہ چلی کہ ایک بہت واضح ہم آہنگی فش آئل اور دماغ کے ان حصوں میں پائی گئی جو سوچنے اور یاد رکھنے کے لئے استعمال ہو تے ہیں ۔اور دوسرے لفظوں میں فش آئل کے استعمال سے دماغ کے سکڑنے کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔جن کی غذا میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ کی کمی رہتی ہے ان کی دماغی صلاحیتیں زیادہ جلدی متاثر ہو نے لگتی ہیں اور وہ یادداشت کی کمزوری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ۔

کمزور پٹھوں کی حفاظت

اگر آپ اپنی غذا میں فش آئل کا استعمال کریں تو یہ آپ کے پٹھوں کو بھی مضبوط بناتا ہے اور ان کی حفا ظت کرتا ہے۔یہ عام طور پر کینسر کے مریضوں کے ساتھ ہو تا ہے کہ کیمو تھیراپی کے عمل کے بعد ان کے پٹھے بہت کمزور ہو جاتے ہیں ۔اس ٹرائل میں 16مریضوں کو شامل کیا گیا جو کہ فش آئل لیتے تھے اور 24مریض ایسے شامل کئے گئے جو کہ فش آئل نہیں لیتے تھے ۔جو مریض فش آئل نہیں لیتے تھے انہوں نے تقریباً2.3kgوزن گھٹایا ،جبکہ جو مریض فش آئل کا استعمال کر رہے تھے انہوں نے اپنا وزن برقرار رکھا،اور اس کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ 69فیصد مریض ایسے بھی تھے جو کہ فش آئل گروپ کے تھے اور جن کے پٹھوں کے گوشت میں اضافہ ہوا تھا۔

یہ بات یاد رکھیں کہ پٹھے میٹا بو لک طور پر ایکٹو ہوتے ہیں اور کیلوریز جلاتے ہیں چاہے آپ سو ہی کیوں نہ رہے ہوں ۔فش آئل کے استعمال سے آپ کے پٹھوں کی حفاظت ہوتی ہے ،چاہے آپ ڈائٹنگ ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔

ہڈیوں کی صحت میں بہتری

جب یہ ہڈیوں کی صحت کی بحالی کی طرف آتا ہے تو وہاں بھی صرف کیلشئیم ،وٹامن ڈی ،اور میگنیشئم کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اس کے لئے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ DHAہڈیوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ریسرچرز اس کا موازنہ اومیگا 6،DPAاوراومیگا تھری DHAسے کرتے ہیں جو کہ لمبی ہڈیوں کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے ۔رزلٹ سے پتہ چلا کہ جن لوگوں نے اپنی ڈائٹ میں اس کا استعمال رکھا ان کی ہڈیوں کی صحت اور نشونما میں بہتری پائی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...