الائچی ہے چھوٹی مگر فائدے ہیں بڑے

32,753

چھوٹی الائچی اپنی خوشبو اورذائقے کی وجہ سے کھانوں میں خصوصامیٹھے کی تیاری میں اہم مقام رکھتی ہے۔لیکن کھانوں کی لذت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ یہ حکمت میں بھی کم درجہ نہیں رکھتی۔اسکاذائقہ ٹھنڈا،خوشبوداراورلطیف ہوتاہے۔یہ دل ،دماغ،معدہ،پھیپھڑے اورجگر کے لئے بہت اچھی ہے۔منہ کی بدبو ،دمہ،کھانسی ،ہچکی، کف ،اورقبض سے نجات دلاتی ہے۔پیشاب کی جلن اورکمی کودورکرتی ہے۔ پتھری کی شکایت دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چھوٹی الائچی کامسلسل استعمال پیٹ کے امراض دورکرتاہے۔صحت کے مختلف مسائل کے حل کے لئے چھوٹی الائچی اہم کرداراداکرتی ہے۔

۱۔وزن کم کرنے والی چائے

چھوٹی الائچی دوعدد،ادرک چھوٹاٹکڑا،دارچینی ایک ٹکڑا،لونگ ایک ،پودینہ کی پتیاں چند عدد ڈیڑھ کپ پانی میں اتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے ۔پھراسمیں ایک لیموں کارس اورایک چمچ یاحسب ذائقہ (Taste) شہد ملاکر صبح وشام پی لیں۔

۲۔الٹی روکنے کیلئے

اگر کیلے کے ساتھ الائچی کے دانے ملاکرکھالیں تو الٹی رک جاتی ہے۔

۳۔پیٹ کے امراض

چھوٹی الائچی چھ عدد،پودینے کی پتیاں آدھاکپ،سونف ایک چمچ،ادرک ایک ٹکڑا، خشک لیموں ایک عدد لے کرایک گلاپانی میں ڈال کرپکالیں۔اسکے بعد چھان کرایک چٹکی میٹھاسوڈاملاکرپلادیں۔پیٹ کے تمام امراض کے لئے مفید ہے بچے اوربڑے دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔

۴۔معدہ کے تمام امراض کے لئے

چھوٹی الائچی،پودینہ،سونٹ اورکالازیرہ ہم وزن پیس کررکھ لیں ہرکھانے کے بعد آدھاچمچ کھالیں۔

۵۔گیسٹرک پرابلم

چھوٹی الائچی کے بیج اورکھانے کاسوڈا ملاکررکھ لیں۔ہرکھانے کے دوگھنٹے بعد ایک چٹکی کھالیں۔گیسٹرک کی وجہ سے ہونے والابیک پین اورسینے کادرد بھی دورہوجائے گا۔

۶۔پیٹ کاپھولنا

ڈیڑھ کپ پانی میں،دارچینی ایک چھوٹاٹکڑا،لونگ دوعدد،بڑی الائچی دوعدد،چھوٹی الائچی ایک عددڈال کرقہوہ تیارکرکے صبح اورشام کو پی لیں۔اس قہوہ سے کولیسٹرول کم اوررگوں کی تنگی بھی دور ہوگی۔

۷۔گلوٹین الرجی کے مریضوں کے لئے

چھوٹی الائچی سات عدد،سونف اورسفید زیرہ ایک ایک چمچ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال کراستعمال کریں۔

۸۔منہ کے چھالے

چھوٹی الائچی دس گرام،تباشیر پچاس گرام اورست گلو پچاس گرام باریک پیس کررکھیں۔چھوٹے بچوں کوایک چوتھائی چائے کاچمچ اوربڑوں کوآدھاچمچ دیں۔منہ کے چھالوں کی بہترین دواہے۔

۹۔الائچی کاتیل

آدھالیٹر تیل میں چھوٹی الائچی،اوررتن جوت کاایک ٹکڑا مکس کرکے نیلے رنگ کی بوتل میں بھر کر دوہفتے تک دھوپ میں رکھیں۔نہانے سے پہلے لگالیں۔اس سے سردرد بھی دورہوگا۔

۱۰۔لُو سے بچنے کے لئے

گرمی کے اثرات سے بچاتی ہے۔اگر دھوپ میں نکلنے سے پہلے منہ میں ایک الائچی رکھ لیں تو آپ کوکبھی بھی لُو نہیں لگے گی۔

۱۱۔کولنگ ماسک

چھوٹی الائچی،بادام کاپیسٹ،کافور،ملتانی مٹی،پودینا ایک ایک چمچ لے کرتمام اجزاء کوپیس کرعرق گلاب یاپانی سے پیسٹ تیار کریں۔پندرہ منٹ لگاکردھولیں۔ایک دن کے وقفے سے لگائیں۔پسینے سے نجات اورایکنی کے لئے بھی اچھاہے لیکن ڈرائے اسکن والے استعمال نہ کریں۔

۱۲۔بچوں کی کھانسی

اگر چھوٹے بچوں کوکھانسی ہوتو انھیں چھوٹی الائچی پیس کرکھلانے سے دورہوجاتی ہے۔

۱۳۔پیشاب کی جلن

بادام اورالائچی سات سات عدد لے کر پیس کر دوگلاس پانی میں بلینڈ کرلیں۔چھان کرمصری ملاکریہی پانی دن میں تین دفعہ پلانے سے چند روزمیں ہی آرام آجاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...