ارتھرائٹس کے مریض ان غذاؤں سے پرہیز کریں

19,389

ارتھرائٹس ہڈیوں کی بیماری ہے جس میں جوڑوں میں تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے علاج میں درد ختم کرنے والی دوائیں دی جاتی ہیں ۔ یوں تو ارتھرائٹس کے مریضوں کو کوئی خاص غذا نہیں دی جاتی لیکن ماہرین اس میں سوزش کو کم کرنے والی غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور ایسی غذاؤں سے منع کرتے ہیں جو درد میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں۔

تلے ہوئے اور فروزن کھانے:

ارتھرائٹس کے مریضوں کو تلے ہوئے کھانوں اور پروسسڈ فوڈ کے استعمال سے منع کیا جات ہے ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ تلے ہوئے یا تیار شدہ فروزن کھانوں کے استعمال میں کمی کرنے سے سوزش میں کمی آتی ہے۔ اور جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اپنی غذا سے تلے ہوئے اور پروسسڈ فوڈ کو ختم کر کے اس میں سبزیوں اور پھلوں کا اضافہ کیجئے۔

شکر:

شکر کا زیادہ استعمال جسم میں موجود ٹوکسن اے جی ایز کو بڑھاتا ہے جو جسم میں موجود پروٹینز کو ختم کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے سوزش میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔اپنی غذا سے پروسسڈ فوڈز ، میٹھائیاں ، سفید آٹے سے بنے بیکری آئٹمز اور سوڈا ڈرنکس کو کم کریں اس طرح آپ کے درد میں کمی آئے گی۔

ڈیری پروڈکٹس:

ڈیری پروڈکٹس میں موجود پروٹین ارتھرائٹس کے درد کو بڑھاتا ہے۔ ارتھرائٹس کے مریضوں میں یہ پروٹین جوڑوں کے قریب ٹشوز میں سوزش پیدا کرتے ہیں جس سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس درد سے نجات کے لیے اپنی غذا کو سبزیوں میں تبدیل کریں ۔ جس مین جانوروں سے حاصل کی گئی کوئی چیز شامل نہ ہو۔ اپنی غذا سے گوشت اور ڈیری پروڈکٹس کم کر کے سبزیوں جیسے پالک ، نٹ بٹر پھلیوں اور دالوں سے پروٹین حاصل کریں۔

نمک اور پریزروٹیو:

جو کچھ آپ کھاتے ہیں ان میں بڑی مقدار میں نمک اور انھین محفوظ رکھنے والی اشیاء شامل ہوتی ہیں ایسی کھانے کی زیادہ اشیاء کا استعمال جوڑوں میں سوزش پیدا کرتا ہے۔ اس تکلیف کے مزید بڑھنے سے پہلے نمک کا استعمال کم کریں ۔ کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس کے لیبل پر نمک کی مقدار ضرور دیکھیں اور ایسی اشیاء خریدنے سے گریز کریں جس میں نمک یا محفوظ کرنے والی اشیاء کی مقدار زیادہ ہو ۔اسکے علاوہ بنے بنائے کھانوں سے پرہیز کریں ۔

کارن آئل :

بہت سی بیکڈ اشیاء اور اسنیکس میں کارن یا دوسرے آئل شامل ہوتے ہیں جن میں اومیگا ۶ فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں ہوتا ہے یہ ذائقہ (Taste) میں تو بہت اچھے لگتے ہیں لیکن ہڈیوں میں سوزش پیدا کرتا ہے ۔ جبکہ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ جو مچھلی کے تیل میں موجود ہوتا ہے ، جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے ۔ اپنی غذا میں اومیگا ۶ فیٹی ایسڈ کی جگہ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ شامل کریں ۔ اس کے علاوہ زیتون کا تیل ، میوے اور کدو کے بیج شامل کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...