ادرک کے روزانہ استعمال کے حیرت انگیز فوائد

79,480

ادرک کا شمار ایسی سبزیوں میں کیا جاتا ہے جن کا استعمال روزمرہ کے تقریباً سب ہی کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ ماہرین کو مطابق ادرک میں کیلشیم، فاسفورس،آئرن،میگنیشیم،کاپر اور زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس وجہ سے ادرک سے نظام انہضام اور نظام تنفس کو طاقتور بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اسکے علاوہ ادرک کا استعمال متلی، بدہضمی، پیٹ میں گیس اور پٹھوں کی اکڑن میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ہے

ادرک کا روزانہ استعمال ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

دل کی صحت اور کولیسٹرول کے لئے

ادرک کا استعمال کولیسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تین گرام ادرک کے پاؤڈر کا پنتالیس دن تک روزانہ استعمال کولیسٹرول میں نمایاں کمی لا سکتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، اسٹروک اور خاص طور پر دل کے دورے کے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔

نزلہ زکام

سردیوں میں نزلہ زکام ہونا ایک معمولی بات ہے لیکن اگر سردیوں میں ادرک کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپکو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھیگی اور اس میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ کی وافر آپکو نزلہ زکام سے دور رکھے گی۔

متلی

اگر آپکو متلی کی شکایت ہے تو ادرک کا روزانہ استعمال متلی سے نجات دلانے کے لئے نہایت موثر ہے. حاملہ خواتین ڈاکٹر کی ہدایت کے بنا استعمال نہ کریں۔

معدے کے مسائل

معدے کے کسی بھی مسائل کے حل کے لئے ادرک کو جادوئی سبزی تسلیم کیا جاتا ہے گیس، قبض معدے میں جلن کی صورت میں ادرک کا روزانہ استعمال آپکو ان امراض سے جان چھڑوانے کے لئے معاون کردار ادا کرتا ہے۔

خواتین کے مخصوص ایام میں مفید

ادرک کی چائے خواتین میں حیض کے دوران تکلیف سے بچاتی ہے۔ ادرک کی گرم چائے سے تولیہ بھگو کر اسے پیٹ پررکھیں اس سے تکلیف میں آرام ملتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ایک کپ ادرک کیو چائے میں شہد ملا کر پی لیں۔

وزن میں کمی کے لیے

ادرک میں نظام انہضام کو بہتر بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس لئے ماہرین کے مطابق ادرک کی چائے یا ادرک کا روزانہ صبح استعمال آپکے بڑھے ہوئے وزن کو کم کر سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...