انڈے کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

3,217

انسانی جسم میں تمام ضروری اجزاء میں کیلشیئم کی موجودگی سب سے اہم تصور کی جاتی ہے۔ کیونکہ یہ نہ صرف جسم میں موجود دانتوں، ہڈیوں کے ساتھ ناخنوں اور بالوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ انسانی نروس سٹم یا اعصابی نظام اور مسلز پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ہارٹ بیٹ کو معتدل یا نارمل رکھتا ہے اور بہترین پرسکون نیند آنے کا سبب بھی بنتا ہے مجموعی طور پر یہ بات بڑے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ کیلشیئم ہمارے جسم کے لیے انتہائی مفید اور فائدہ مند ہے جسم میں کیلشیئم کی موجودگی کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ایسی کئی وجوہات ہیں جن کی بناپر جسم میں کیلشیئم کی کمی واقع ہو سکتی ہے خاص طور پر وہ افراد جو چائے، کافی،الکحل اور کاربونیٹڈ مشروبات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ حاملہ خواتین یا وہ خواتین جن کا حیض آنا بند ہوچکا ہو اور بوڑھے افراد خاص طور سے وہ افراد جن کا نظام ہاضمہ درست کام نہ کر رہا ہو ایسے تمام لوگوں میں کیلشیئم کی شدید کمی واقع ہوسکتی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک انتہائی آسان مفید نسخہ ہے جس کے فوائد آپ کو حیران کردیں گے۔ ہر گھر میں پایا جانا والا ’’انڈا‘‘ کیلشیئم کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر انڈے کے چھلکے میں موجود کیلشیئم کی بڑی مقدار جسم میں کیلشیئم کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ایک انڈے کے چھلکے میں نوے فی صد تک کیلشیئم کی مقدار پائی جاتی ہے۔ اور یہ معدنیات حاصل کرنے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے انسانی جسم میں یہ باآسانی جذب یا ہضم ہوجاتا ہے کیونکہ انڈوں کے چھلکوں میں انسانی دانتوں یا ہڈیوں جیسی ہی مضبوطی پائی جاتی ہے۔ انڈے کے چھلکوں کا استعمال نہ صرف جسم میں واقع کیلشیئم کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتاہے نہ صرف یہ بلکہ خون میں نئے خلیات بننے کا سبب بھی بنتا ہے۔

ایک انڈے کے چھلکے میں نہ صرف کیلشیئم بلکہ آئرن، کاپر، میگنشیئم، زنک، فلورین، فاسفورس، کرومیم اور مولیبڈینم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ماہرین کی اکثریت اس بات سے متفق نظر آتی ہے کہ کیلشیئم سے بھر پور ایک انڈے کا چھلکا ہر لحاظ سے انسانی جسم کے لئے مفید ہے ایک اوسطاً عمر کے لحاظ سے دن میں ایک مرتبہ 1.5سے 3 گرام تک ایگ شیل لیا جاسکتا ہے ایگ شیل کی اتنی مقدار کافی ہوتی ہے۔

تھائی رائڈگلینڈز

اکثر مرد و خواتین کو تھائی رائڈ گلینڈ کی بیماری کی شکایت ہوتی ہے۔ اس کے لیے آٹھ انڈوں کے چھلکوں کو پیس لیں بالکل باریک سفوف کی شکل میں۔ پھر اس میں دولیموں کے رس ڈال کر کچھ دنوں کے لیے اس آمیزے کو ریفریجریٹر میں رکھ دیں جب ایگ شیل لیمن جوس کو جذب کرلیں اور نرم پڑ جائیں تب اس میں چار ٹیبل اسپون شہد شامل کرکے رکھ دیں۔ اس آمیزے کو سات دن کے بعد استعمال کریں۔ روزانہ ایک چائے کا چمچہ ہر کھانے کے بعد تین یا چار بار کھائیں۔

السر میں مفید

ایک انڈے کے پسے ہوئے چھلکے کو ایک ٹیبل اسپون چینی اور ایک ٹیبل اسپون پسے ہوئے اخروٹ کے ساتھ اچھی طرح سے مکس کرلیں جب یکجاں ہو جائیں تواس آمیزے کو بیس (20) دنوں کے لیے رکھ دیں۔ بیس دن کے بعد اسے روزانہ تین دفعہ ایک چمچہ کھائیں السر کی شدید شکایت بھی اسے کھانے سے دور ہوجائے گی۔

جسم کی مضبوطی اور خون صاف کرنے کے لئے

پانچ انڈوں کے چھلکوں کو دھوکر انہیں اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں تین لیٹر پانی شامل کرکے سات دنوں کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ بعد ازاں روزانہ لیمن جوس (لیموں کا رس) کے ساتھ تین سے چار کپ پی لیں۔ یہ آمیزہ خون کی صفائی اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اکسیر کی سی قوت رکھتا ہے۔

فیس ماسک

انڈوں کے چھلکوں کو ہاون دستہ کی مدد سے اچھی طرح سے پیس لیں کہ باریک پاؤڈر کی شکل اختیار کرلیں جب پاؤڈر کی شکل میں آجائیں تو پھر اس میں انڈے کی ایک سفیدی شامل کرکے بطور ماسک استعمال کریں اس فیس ماسک سے چہرے کی جلد نہ صرف صحت مند اور چمکدار ہوگی بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔

چہرے کی الرجی یا خارش کے لیے

چہرے پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یاخارش کے خاتمے کے لیئے انڈے کے چھلکوں کو باریک پیس کر اس میں سیب کاسرکہ شامل کریں اس آمیزے کو دودن کے لیے اچھی طرح مکس ہوجانے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد چہرے پر جہاں جہاں خارش یا الرجی کی شکایت ہے اسے وہاں استعمال کریں یہ آمیزہ اس شکایت میں بہت فائدہ دے گا۔
نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر چھائی تھکن اور یژمردگی کو دور کرکے چہرہ فریش اور تازہ کرتا ہے اور خوشگوار احساس کو جنم دیتا ہے۔

کلینزنگ

عام طور پر خواتین چہرے کی کلینزنگ یعنی صفائی کے لیے مہنگے سے مہنگا بیوٹی پروڈکٹ استعمال کرتی ہیں۔
چہرے کی صفائی کے لیے انڈے کے چھلکے بہترین کلینزنگ کاکام دیتے ہیں۔ ایک انڈے کے چھلکے کو اچھی طرح پیس لیں اور پھر اسے جھاگ ملے پانی کے ساتھ مکس کرکے چہرے یا ہاتھوں اور گردن پر بطور کلینزنگ کے استعمال کریں۔ اس کا متواتر استعمال چہرے پر مثبت نتائج دے گا۔

کافی کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے

براؤن گراؤنڈ کافی کو اُبالنے یا بھگونے سے پہلے اگر اس میں چند انڈے کے چھلکوں کو شامل کرلیا جائے تو اس سے کڑوی سے کڑوی کافی کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے۔

پودوں کی افزائش کے لیے

جن خواتین کو گھر میں باغبانی کرنے اور مختلف اقسام کے پودے اُگانے کا شوق ہے وہ اگر اپنے گملوں میں مٹی کے اندر انڈے کے چھلکوں کو دبادیں تو اس سے نہ صرف پودا جلدی اگتا ہے بلکہ پتے بھی ہرے بھرے نکلتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...