۳ مشروب جو پیٹ کی گیس کا خاتمہ کرتے ہیں

35,134

پیٹ میں گیس بننا ایک عام سی شکایت ہے جس کی وجہ سے پیٹ پھولنے لگتا ہے۔ اکثر لوگوں کو اس کے لیے دوائیں استعمال کرنا پڑتی ہے۔ پیٹ کی گیس ختم کرنے کے لیے ۳مشروبات کے بارے میں تحریر کیا جارہاہے۔ ان مشروبات کا استعمال آپ کو اس تکلیف سے فوری نجات دلائے گا۔

گڑھل(ہبسکس) اور ادرک کا ٹانک:

ادرک میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں اس کے علاوہ یہ ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اگر کھانا ہضم نہ ہو تو یہ معدے میں سڑنے لگتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس بنتی ہے اور پیٹ پھولنے لگتا ہے۔
گڑھل میں پولی فینول ہے جو معدے کو سکون پہنچاتا ہے۔ (حاملہ خواتین گڑھل کا استعمال نہ کریں)

اجزاء:

۲ کھانے کے چمچ گڑھل کے خشک پھول
تازہ ادرک ایک انچ کا ٹکڑا چھیل کر کاٹ لیں
شہد۲/۱ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ (Taste)

ترکیب:

گڑھل کے پھول اور کٹی ہوئی ادرک ایک بڑے مگ میں ڈال لیں۔ ۲ کپ ابلتا ہوا پانی اس مگ میں ڈالیں اور ۱۰ منٹ تک بھیگا رہنے دیں چھان کر شہد ملالیں اور استعمال کریں۔

مزید جانئے :بدہضمی اور گیس معمولی مرض نہیں !

پارسلے سونف اور لیموں کا ٹانک:

پودینے کے اجزاء معدے میں موجود خراب بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں اور جگر کو بائل جوس بنانے میں مدد دیتے ہیں جس سے فیٹس کے ٹوٹنے میں مدد ملتی ہے۔ سونف معدے کے درد کو ختم کر کے سکون پہنچاتی ہے جبکہ لیموں سوزش کو ختم کرتا ہے۔

اجزاء:

۴/۱ کپ باریک کٹا تازہ پارسلے
۱ چائے کا چمچ سونف
۴/۱۔۱ انچ کا لیموں کھرچ کر باریک سلائس کاٹ لیں اور بیج نکال دیں

ترکیب:

پارسلے اور سونف کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں لیمو ں نچوڑ کر سلائس بھی ڈال دیں ۔ ۸ اونس گرم پانی (کھولتا ہوا نہ ہو) ۔ ۵ سے ۱۰ منٹ کے لیے بھیگا رہنے دیں ۔ چھلنی میں دبا کر چھان لیں۔ شہد ملا کر ٹھنڈا کر کے پئیں۔

مزید جانئے :تیزابیت گھر میں موجود چیزوں سے ختم کریں

کھیرے اور پودینے کا ٹانک:

معدے کے زیادہ تر مسائل معدے کی سوزش کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پیٹ گرم ہوجاتا ہے ۔ کھیرا اور پودینہ دونوں ہی ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پودینہ معدے کی وجہ سے ہونے والے درد کو ختم کرتا ہے۔

اجزاء:

پودینے کے ۸ سے ۱۰ چند تازہ پتے
۲/۱ کھیرا چھیل کر باریک کاٹ لیں
نمک ۲/۱ چٹکی

ترکیب:

تمام چیزیں اور ۴ کپ ٹھنڈا پانی بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ ۳۰ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر چھان کر استعمال کریں بعد میں استعمال کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...