کینسر سے بچاؤ کے لئے ۹ غذائیں

2,956

کینسر کے لفظی معنی تو سرطان یا کیکڑے کے ہیں لیکن طبی اصطلاح میں سرطان اس خطرناک مہلک بیماری کو کہتے ہیں جو جسم میں کیکڑے کی طرح اپنے پنجے گاڑدیتی ہے۔ کینسر کی بہت ساری اقسام ہیں۔ اس بیماری کی ابتدا اس وقت ہوتی ہے جب جسم معمول کے خلاف خلیات بننے اور بے قابو طور پر تقسیم ہونے شروع ہوتے ہیں پھر یہ ابنارمل خلیات معمول کے صحت مند خلیات میں داخل ہوکر انھیں تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتے ہیں۔ دنیا بھر میں کینسر موت کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ اسی لئے اس بیماری پرقابو پانا ضروری ہے قدرتی طور پر اسکا مقابلہ کرنا بہترین حل ہے۔ باقاعدگی سے ورزش ، سگریٹ نوشی سے پرہیز،صحت مند متوازن غذا یہ تمام چیزیں کینسر کی افزائش کے خطرے کو کم کرنے کے لئے بہترین ہیں۔

ذیل میں کینسر سے لڑنے والی سب سے موثر کھانے کی اشیاء ہیں جو آپکے جسم کے توازن کو دوبارہ بحال کرنے اور صحت مند سیل کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت کو پورا کریں گے۔ آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں ان اشیاء کے استعمال سے کینسر کی روک تھام اور اسکے پھیلاؤ کو روکنے میں مددکر سکتے ہیں۔

۱۔چکوترا

وٹامن سی انسانی غذا میں سب سے اہم غذائی اجزاء ہے اور چکوترا میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایاجاتاہے اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی وائرل،اینٹی بیکٹیریل اور دافع سوزش خصوصیات کا حامل ہے یہ وٹامن مدافعتی نظام کے لئے ضروری مدد فراہم کرتے ہیں یہ فری ریڈیکل کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی سے لڑتاہے۔

۲۔بیریز

بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جو بنیادی طور پر انکے چھلکے میں پایا جاتاہے ایک خاص گروپ ہیوانوائڈ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو بیریز میں خصوصی طور پر پائے جاتے ہیں جو ذہنی فیکلٹی بڑھانے اور اور پارکسنز کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مفید ہیں ۔تحقیقات کے مطابق بیریز میں موجود اینتھوسائینیڈنس غیر معمولی خلیات کی پیداوار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پہلی جگہ میں انکے قیام کی روک تھام کرتے ہیں۔

۳۔کروسیفرس سبزیاں

بروکلی،برسلز اسپراؤٹس، بند گوبھی اور پھول گوبھی یہ تمام سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹ پر مشتمل ایک گروپ کا حصہ ہیں اسٹذیز کے مطابق انھیں کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے لئے فائٹو کیمیکل سے لنک کیاگیاہے۔

۴۔لہسن

جب لہسن کاٹا یا کوٹا جاتاہے تو آرگینو سلفر مرکبات خارج ہوتے ہیں اور ہضم ہونے کے بعد وہ ہماری جلد اور پھیپھڑوں کے ذریعے خون سے خارج کرنے کا عمل کرتے ہیں اگر لہسن کچا کھایا جاتاہے تو یہ مرکبات اضافی سیل کے پھیلاؤ کو روکتے اور غیر معمولی خلیات کو ختم کرتے ہیں۔

۵۔انگور

ریسویریٹرول ایک دوسرا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ کینسر کے تینوں اسٹیج (شروع، فروغ اور بڑھنے ) کے تمام مراحل کے لئے مجرد ثابت ہواہے انسانی ٹیومر کے خلیات کی وسیع اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کی صلاحیت رکھتاہے اینٹی کیسنر خصوصیات کا حامل ہے۔

۶۔سبز چائے

سبز چائے طاقتور اینٹی انفلیمینٹری مرکبات کے باعث کولیسٹرول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ صحت مند خلیات کی ترقی کو فروغ اور غیر معمولی خلیات کو روکتے ہیں۔

۷۔پتے والی ہری سبزیاں

پالک، سلاد کے پتے ،سرسوں کا ساگ، چارڈ، اور کیل پتے والی سبزیوں کی چند مثالیں ہیں جو وٹامن اور ریشہ سے بھرپور ہوتی ہیں سبزیوں کی یہ اقسام غیر معمولی خلیات کو روکتی ہیں کچھ لیبارٹری تحقیقات کے مطابق ہرے پتے والی سبزیاں بریسٹ،لنگز، پیٹ اور جلد کے کینسر کے خلیات کی ترقی کو روک سکتے ہیں۔

۸۔ٹماٹر

لائکوپین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ٹماٹر کو سرخ کرتاہے ٹماٹر بحالی تندرستی و صحت (health and wellness) کے لئے بے حد اہم جز ہے ٹماٹر میں تیزابی خاصیت موجود ہے جس کا کام خون کو صاف کرنا ہے ٹماٹر سیل کے نقصانات کیلئے انتہائی ردعمل کا اہل ہے۔

۹۔ہلدی

یہ بہت طاقتور اینٹی انفلیمنٹری ہے ہلدی کینسر کے خلیات کا علاج اور انکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے میں موثر ہے یہ شروع میں ہی کینسر کو روکتی ہے اور جہاں کینسر موجود ہوتاہے یہ وہاں اسکی جڑ تک جاتی ہے۔یہ کینسر سمیت گھٹیا اور دیگر اشتعال انگیز بیماریوں کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔دودھ پیتے وقت ایک چٹکی ہلدی ضرور شامل کریں یہ کینسر کے سیل کو لاک کردیتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...