املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دوربھگائے

66,257

کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے املی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔کھانے ہوں یا چاٹ اور چٹنی وغیرہ دیسی کھانوں میں اس سے جان آجاتی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ (Taste) کے ساتھ ساتھ یہ اپنی طبی خصوصیات کے باعث مختلف دواؤں کاحصہ بھی بنتی ہے۔
املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیابھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔
ویسے تو یہ سردی ہویاگرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اسکے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

۱۔نظام ہضم

املی کااستعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتاہے۔کھانے کو ہضم کرکے یہ اسکے گزرنے اورپاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

۲۔وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتاہے۔بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

۳۔دل کے صحت

املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے۔

۴۔فولاد کی کمی

جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ،سردرد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔

۵۔ذیابیطس پر کنٹرول

شوگر کے مریضوں کاسب سے اہم مسئلہ یہ ہوتاہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یاچربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کااستعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

۶۔قوت مدافعت

املی میں موجود وٹامن سی اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دواکاکام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچاکر صحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔

۷۔متلی اور قے

طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اورقے کی شکایت دورکرکے غذاکو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کاشربت استعمال کیاجائے تو فائدہ ہوتاہے۔

۸۔اعصابی صحت

املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت (health) کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...