جنگل جلیبی کے آٹھ طریقہ استعمال

4,728

کچھ لوگوں کے لے جنگل جلیبی یقیناًنیانام ہوگا لیکن بہت سے لوگ اس سے واقف بھی ہونگے ۔یہ ایک پھل ہے جو دکھنے میں جلیبی کی طرح لگتا ہے۔ اسی لئے اسے جنگل جلیبی کہتے ہیں۔جنگل جلیبی کادوسرانام گنگا املی بھی ہے۔ اسے انگلش میںManila Tamarind کہتے ہیں۔ قدرت کی تخلیق کردہ کوئی بھی چیز بے فائدہ نہیں ہوتی وہ بیماریوں سے لڑنے کے لئے اپنے اندر مختلف جواہر رکھتی ہیں۔

۱۔قد لمباکرنے کے لئے

جنگلجلیبی ،دوانجیر،پودینے کے چند پتے،شہدایک چمچ،کلونجی ایک چٹکی ،آلوبخار ایک سے دو الے کرتھوڑا پانی ملاکربلینڈ کرکے پی لیں۔

۲۔کالی کھانسی

دیسی گھی دوچمچ لے کرجنگل جلیبی کے مغزکاسفید حصہ سات عدد جلاکر چھان کررکھ لیں۔ٹھنڈاکرکے دوچمچ شہد میں ملاکراس آمیزے کاایک چمچ قہوے میں ملاکر پی لیں۔

۳۔گھبراہٹ اوربے چینی

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ جنگل جلیبی کاپیسٹ ملاکر دوگھنٹے کے لئے رکھ دیں اسکے بعد پی لیں۔

۴۔متلی اورقے

ایک کپ پانی میں ایک چمچ جنگلجلیبی پسی ہوئی اورپودینہ کی دس پتیاں ڈال کرایک سے دوابال آنے پر چھان کر پی لیں۔

۵۔بالوں میں آئل کاآنا

دہی میں جنگل جلیبی کاپیسٹ اورچند قطرے لیموں کارس ملاکربالوں میں لگائیں۔

۶۔چہرے کاماسک

جنگلجلیبی اورگڑ پیس کردونوں کوساتھ ملاکرچہرے پرماسک کے طورپرلگائیں۔

۷۔پین کلر آئل

جنگل جلیبی ،سرسوں کاتیل دوسوملی لیٹر،رتن جوت ایک ٹکڑا،آمبہ ہلدی بیس گرام،جائفل تین دانے،لونگ آدھاچمچ تمام اجزاء کوپکاکر ٹھنڈاہونے پرچھان کراستعمال کریں۔

۸۔مہروں کادرد

جنگلجلیبی کامغز دس سے بارہ دانے،زیتون کے تیل میں کڑکڑالیں۔پھراسمیں اسگندناگوری،سرنجان شیریں،اجوائن خراسانی ملالیں۔تمام اجزاء کوپیس کر صبح وشام آدھاچمچ لیں۔

تبصرے
Loading...