6 فائدے جو بادام کھانے سے حاصل ہوتے ہیں

38,816

بادام(badaam) ایک بہترین مغز ہے۔ اسی لئے اسے مغزوں کا بادشاہ کہاجاتاہے۔بادام کے فوائد سے کون واقف نہیں ۔لیکن یہ بھی کچھ نیا نہیں کہ خشک میوہ جات کااستعمال سردیوں میں نہایت اہم اورضروری سمجھاجاتاہے۔ویسے تو بادام ہر حالت میں مفید ہوتاہے لیکن اسکو کھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ بادام کو کچھ دیر پانی میں بھگو کررکھنے کے بعد اچھی طرح پیس کراستعمال کیاجائے۔اس طریقہ کار سے یہ آسانی سے ہضم اور بدن میں جذب ہوجاتاہے۔ آیورویدک اور یونانی ادویات میں بنائے جانے والے تمام ٹانک بادام کے بغیر ادھور ے سمجھے جاتے ہیں۔

۱۔سانس کی بیماریاں

سردی کے آغاز کے ساتھ ساتھ سانس کے مسائل بھی شروع ہوجاتے ہیں۔سانس کے مسائل سے بچنے کے لئے بادام کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح پیس کر اسمیں سنگترہ اور اگر سنگترہ میسر نہ ہوتو لیموں کارس ملالیں۔ شدید کھانسی کی صورت میں ایک چائے کاچمچ بادام (badaam)کاتیل،پیاز اور ادرک کا پانی ایک، ایک چوتھائی چمچ،ملاکر دن میں تین مرتبہ دوہفتے تک استعمال کریں۔یہ نسخہ سانس کی بیماریوں اور خرخراہٹ والی کھانسی کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔

۲۔جلد کی خوبصورتی

سردیوں میں جلد روکھی اور بے جان ہوجاتی ہے۔جلد کی شادابی کے لئے آپ بادام کھانے کے ساتھ ساتھ اپنی جلد پر بھی لگائیں۔تازہ گلاب کلیوں کے ساتھ اور بادام پسے ہوئے لے کر اسمیں دودھ کی بالائی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ یہ ایک زبردست بیوٹی ایڈ ہے۔جس سے جلد صاف،نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔اسکے باقاعدہ استعمال سے جھریوں،جلد کی خشکی اور کیل مہاسوں کا خاتمہ اور چہرہ تروتازہ ہوجاتاہے۔

۳۔بچوں میں سردی کا نزلہ زکام اورکھانسی

سردیوں میں چھوٹے بچوں کو نزلہ زکام اور کھانسی ماؤں کے لئے نہایت پریشان کن ہوجاتی ہے۔بخار،کھانسی اورنزلہ زکام کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے آپ دو چمچ سوجی بغیر گھی کے بھون لیں۔اسمیں تھوڑا ساپانی ملاکرایک چمچ گڑ شامل کرکے حلوہ بنائیں اوربادام کاٹ کر یاپیس کر شامل کریں اپنے بچے کی پسند کے مطابق۔یہ بچوں کو کھلانے سے نزلہ زکام اور کھانسی میں فوراً آرام آتاہے۔

۴۔سردیوں میں چاق و چوبند رہنے کے لئے

سردی کے باعث اکثر لوگ فعال نہیں رہتے ۔سردیوں میں اگر آپ پانچ بادام پانی میں بھگوکراچھی طرح پیس کردودھ ابال کراسمیںیہ پسے ہوئے بادام ملالیں۔اورجب دوسے تین ابال جائیں تو چولھابند کردیں۔ٹھنڈا ہونے پر شہد ملالیں۔یہ دودھ نہایت طاقتور ہوتاہے ۔اگر آپ اسکااستعمال کریں توسردیوں میں بھی چاق وچوبند رہ سکتے ہیں۔

۵۔بیماریوں سے لڑنے کی طاقت

اگر آپ سردیوں کے باعث ہونے والی بیماریوں سے بچناچاہتے ہیں ۔تو اسکے لئے آپکو اپنے جسم کو طاقتوربنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسکے لئے بادام(badaam) دوتولہ ،چاروں مغزدو دو تولہ،سونف دو تولہ،منقیٰ یا کشمش دس تولہ لے کر ان تمام اجزاء کو باریک پیس لیں۔شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ہر صبح چار تولہ لے کرایک گلاس پانی میں بلینڈ کرکے پی لیں۔

۶۔ہڈیوں کی مضبوطی

سردیوں میں عموماً جوڑوں کے درد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ایسی صورت میں بادام کے استعمال سے اس میں موجود اجزاء کے باعث ہڈیوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔بادام (badaam)کا دودھ آپ اپنے گھر پر تیار کرکے اس سے مستفید ہوسکتی ہیں۔آدھا پاؤ بادام سے آپ آدھا کلو دودھ تیار کرسکتے ہیں۔بادام رات بھربھگو کر اسکاچھکلا اتار لیں۔پانی ابال کر اسے ٹھنڈاکرکے بادام کے ساتھ گرینڈ کرلیں۔بادام کادودھ وٹامنز سے مالامال ہوتاہے۔اسمیں عام حیوانی دودھ کے مقابلے میں زیادہ خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...