غذائیت بخش انجیرکے 30فوائد

40,955

۔انجیر مشہور ومعروف پھل ہے۔یہ بہت مزیدار اور میٹھاپھل ہے۔میوے کے طورپرکھایاجاتاہے اور ساتھ ساتھ دواؤں میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔قرآن مجید میں انجیر کے شفاء بخش اثرات کے باعث اسکا تذکرہ فرمایاگیاہے۔انجیر میں مختلف منرلز،وٹامنز اور فائبر پائے جاتے ہیں جیسے وٹامن اے ،وٹامن بی ون،وٹامن بی ٹو، کیلشیئم ،آئرن ،فاسفورس ، میگنیز،سوڈیم ،پوٹاشیم اور کلورائن وغیرہ۔انجیرکے پکے ہوئے پھل میں گلوکوز کی کافی مقدار ہوتی ہے جو بازاری گلوکوز سے کہیں زیادہ فائدہ مندہے۔لیکن ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ پانچ دانے انجیراستعمال کریں۔کسی بھی چیز کافوائد کاحامل ہونے کایہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اسے حد سے زیادہ استعمال کریں ۔

انتہائی غذائیت بخش میوہ انجیر کے فائدے مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔انجیر میں موجود شکر اور اہم غذائی اجزاء جسم کو غذائیت اور خون کو بڑھانانجیر مشہور ومعروف پھل ہے۔یہ بہت مزیدار اور میٹھاپھل ہے۔میوے کے طورپرکھایاجاتاہے اور ساتھ ساتھ دواؤں میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔قرآن مجید میں انجیر کے شفاء بخش اثرات کے باعث اسکا تذکرہ فرمایاگیاہے۔انجیر میں مختلف منرلز،وٹامنز اور فائبر پائے جاتے ہیں جیسے وٹامن اے ،وٹامن بی ون،وٹامن بی ٹو، کیلشیئم ،آئرن ،فاسفورس ، میگنیز،سوڈیم ،پوٹاشیم اور کلورائن وغیرہ۔انجیرکے پکے ہوئے پھل میں گلوکوز کی کافی مقدار ہوتی ہے جو بازاری گلوکوز سے کہیں زیادہ فائدہ مندہے۔لیکن ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ پانچ دانے انجیراستعمال کریں۔کسی بھی چیز کافوائد کاحامل ہونے کایہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اسے حد سے زیادہ استعمال کریں ۔

انتہائی غذائیت بخش میوہ انجیر کے فائدے مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔انجیر میں موجود شکر اور اہم غذائی اجزاء جسم کو غذائیت اور خون کو بڑھانے میں معاون ہیں۔
۲۔جسم سے زہریلے مادے ختم کرکے خون کوصاف کرتی ہے۔
۳۔دبلے پتلے افراد کیلئے مفید ہے کیونکہ انجیر کے متواتر استعمال سے جسم بھر جاتاہے۔
۴۔کھاناکھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت تو حاصل ہوتی ہی ہے ساتھ ساتھ قبض نہیں ہوتا۔
۵۔تین انجیر میں تقریباً پانچ گرام فائبر پایاجاتاہے جسکے باعث باؤل موومنٹ ٹھیک رہتی ہے۔
۶۔انجیر میں حل پزیر فائبر پیکٹن پایاجاتاہے جسکے باعث پیٹ اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔
۷۔جسمانی قوتوں کی بحالی کیلئے انجیر کو اخروٹ کے ساتھ استعمال کریں تو فوری فائدہ حاصل ہوتاہے۔
۸۔جلد کی رنگت نکھارنے کے لئے انجیر کا استعمال دودھ کے ساتھ کریں۔
۹۔برص ایک موذی مرض ہے جو مشکل سے جاتاہے۔لیکن تازہ انجیر کاجو دودھ نکلتاہے اسے دوچار قطرے برص کے داغوں پر لگایاجائے توداغ جاتے رہتے ہیں۔
۱۰۔انجیر کیونکہ زود ہضم ہے اسی لئے معدہ اور آنتوں کے امراض میں نفع بخش ہے۔
۱۱۔طبیعت میں فرحت لاتی ہے اور پیاس کی شدت کوکم کرتی ہے۔
۱۲۔جن لوگوں کو پسینہ کی کمی کی شکایت ہو انکے لئے انجیر بے حد مفید ہے۔
۱۳۔فضلہ کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اسی لئے بواسیر کے مرض میں بے حد فائدہ مند ہے۔
۱۴۔بواسیر کے علاج کے لئے رات کو تین یاپانچ دانے پانی میں بھگوکر صبح انجیر کھاکراسکا پانی بھی پی لیں۔
۱۵۔تلی کے ورم کو ختم کرتاہے۔اسکے لئے انجیر کو سرکہ میں ڈال کرچھوڑ دیں اور ایک ہفتہ کے بعد کھانے کے بعد دو سے تین انجیر کھائیں۔
۱۶۔کھانسی اوردمہ میں اسکے استعمال سے آرام آتاہے ۔بلغم کے اخراج میں معاون رہتی ہے۔
۱۷۔پھوڑوں اورزخموں کو صحیح کرنے کیلئے انجیر کو دودھ میں پکاکر باندھتے ہیں۔
۱۸۔گردہ اور مثانہ کی پتھری میں پانچ عدد انجیر روزانہ کھانا بہت مفید ہے۔
۱۹۔لطافت بخشتاہے اور طبیعت کو نرم رکھتاہے۔
۲۰۔اسمیں موجود کیلشیم اورفاسفورس ہڈیوں کے لئے بہترین ہے اور اوسٹیوپروسس کے خطرات کو کم کرتاہے۔
۱۲۔دماغ کی سب بیماریوں میں مفید ہے اوردل کوفرحت بخشتاہے۔
۲۲۔انجیر کاپھل سینہ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
۲۳۔انجیر میں اومیگا تھری اورسکس فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو د ل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
۲۴۔انجیر میں موجود فائبر اور پوٹاشیم کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کے لئے نارمل زندگی گزارنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
۲۵۔خواتین میں ہارمونل بیلنس رکھتی ہے اور بریسٹ کینسر سے بچاتی ہے۔
۲۶۔انجیر میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کی کم مقدار ہے جسکے باعث یہ ہائپر ٹینشن کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔
۲۷۔وٹامنز اور منرلز کی اچھی مقدار آپکی طاقت میں بھرپور اضافہ کا باعث بنتی ہے اور کمزوری دو رکرتی ہے۔
۲۸۔بڑھتی عمر میں میکیولر ڈیجنریشن کے باعث ہونے والے آنکھوں کے نقصان کو دورکرتاہے۔
۲۹۔جگر کے لئے مفید ہے۔
۳۰۔اگر حلق میں در د ہو تو حلق کا درد دور کرکے گلے کی حفاظت کرتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...