دیسی گھی کے 20حیرت انگیز فوائد

100,254

صدیوں سے دیسی گھی کااستعمال قد وقامت،لمبی عمر،جسمانی طاقت،اعصابی توانائی اورچستی کے لئے کیاجاتارہاہے۔یہ صحت اورکھانوں کاذائقہ بڑھانے کیلئے جاناماناجاتاہے۔گزرے وقتوں میں دیسی گھی کااستعمال بہت زیادہ ہواکرتاتھالیکن وقت کے ساتھ اورمہنگائی کے دور میں دیسی گھی کی خرید لوگوں کے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے۔

جہاں تک دیسی گھی کی غذائی افادیت کاتعلق ہے وہ کسی بھی اعتبارسے کم نہیں ہے بلکہ دیگر خوردنی اشیاء سے زیادہ طاقت بخش اورصحت کے لئے مفید ہے۔اعتدال میں رہتے ہوئے اگر اسکااستعمال کیاجائے توچھوٹی موٹی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔ دیسی گھی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتالیکن گھی چاہے دیسی ہی کیوں نہ ہو اسکی زائد مقدار فائدہ کے بجائے نقصان کاباعث ہوتی ہے۔

دیسی گھی کے فائدے

۱۔چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔
۲۔اینٹی ایجنگ ہے بڑھاپے کو بڑی حد تک دوررکھنے والاقدرتی ٹانک ہے۔
۳۔خون کوصاف کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔
۴۔بناسپتی گھی کی طرح نقصان دہ نہیں ہے اسی لئے دل اوردماغ کوطاقت پہنچاتاہے۔
۵۔سینہ اورحلق کی خشونت دورکرکے آواز کوصاف کرتاہے۔
۶۔جن افراد کاہاضمہ بالکل ٹھیک ہوانکے لئے بہترین ہے۔
۷۔جسم کوموٹااوراسکی افزائش کرتاہے۔
۸۔جنسی بیماریوں سے بچنے کے لئے بہترین ہے۔
۹۔مادہ تولیدکی تمام بیماریوں اور کمزوریوں کی مناسب طریقے سے روک تھام کرتاہے۔
۱۰۔نیم گرم دودھ میں گھی ملاکراستعمال کرنے سے جسم سے ٹاکسن دورکرتاہے۔
۱۱۔دیسی گھی صحت (health) ،طاقت اورتوانائی کاباعث بنتاہے۔
۱۲۔جسمانی کمزوری اورجسم ومزاج کی گرمی اورخشکی کی شکایت دور کرتاہے۔
۱۳۔آنتوں میں بیکٹیریاجمع نہیں ہونے دیتا۔
۱۴۔کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے۔
۱۵۔آنکھوں پرپڑنے والے دباؤ کودور کرتاہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے اچھاہے۔
۱۶۔جوڑوں کوصحت مند رکھتاہے۔جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کیلئے بہترین ہے۔
۱۷۔خشکی دورکرتاہے جلد پر اوربالوں پر پگھلاکربھی لگاسکتے ہیں۔
۱۸۔زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔لہٰذا چوٹ لگنے کی صورت میں اسکااستعمال مفیدرہتاہے۔
۱۹۔دماغ کے خلیوں کو صحت مند اوریادداشت کوتیزکرتاہے۔
۲۰۔دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...