وزن کم کرنے میں مفیدکھانے کے 13اصول

4,773

اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک اچھی متوازن خوراک ہی بھرپور توانائی فراہم کرنے اور صحت مند رہنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہے ۔لیکن ایک خوراک متوازن تب بنتی ہے جب اس میں منرلز ،پروٹین اور چکنائی مناسب مقدار میں موجود ہو ۔اگر کھانا کھانے میں صحت کے چند اصولوں کو مد نظر رکھا جائے تو یہ کھانا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ چند غذائی عادات کو اپنا کر صحت مندزندگی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

۱۔پھل اور سبز ی کا استعمال

دن بھر میں کسی نہ کسی پھل یا سبزی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔چاہے سبزیاں سلاد کی شکل میں لی جائیں یا پکا کر استعمال کی جائیں اس طرح پھل کا رس پیا جائے یا چاٹ بنا کر کھایا جائے ۔ان میں بیماریوں کا مقابلہ کرنے والے طاقتور مرکبات ،وٹامن ،منرلز ،فائبر اور فوٹو کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو قوت مدافعت بڑھاتے ہیں ۔لہذا پہلی کوشش ہونی چاہئے کہ بھوک کا احساس ہوتے ہی پھلوں اور سزیوں سے پیٹ بھرا جائے ۔

۲۔ ناشتہ ضرو رکریں

ناشتہ کو معمولی اور غیر ضروری نہیں سمجھنا چاہئے۔یہ صبح سویرے آپ کے مزاج پر بہت اثر ڈالتا ہے ۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ صبح ناشتہ کرتے ہیں وہ افراد موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے ۔دن بھر کی کارکردگی کا انحصار ناشتہ پر ہوتا ہے ۔
ایک مناسب ناشتہ میں :
۱۔ ایک گلاس جوس ( کسی بھی موسمی پھل کا )
۲۔ درمیانہ پیالہ دلیہ دودھ کے ساتھ
۳۔ ایک سلائس براؤن بریڈ اور شہد شام ہونا چاہیے ۔

۳۔ پانی زیادہ پئیں

بہت کم لوگ پانی کی افادیت جانتے ہیں ۔جسم میں پانی کی معمولی سی کمی بھی مسائل کا باعث بن سکتی ہے جس سے سر درد ،توجہ کے ارتکاز میں کمی ،بے چینی ،سستی جیسی شکایات ہوسکتی ہیں اگر جسم میں پانی کی شدید کمی واقع ہو جائے تو اس سے قبض ، پیشاب میں انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینا چاہئے ۔اور گرمیوں میں اس کی تعداد بڑھا دینی چاہئے ۔

۴۔ نمک کم کر دینا

بلڈ پریشر کوخاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس سے دل کے امراض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ماہرین بلڈ پریشر کا پس پردہ سبب نمک کی زیادتی قرار دیتے ہیں ۔یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ بازار کے کھانوں اور تیار کھانے کے پیکٹوں میں بہت زیادہ نمک استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح نمک لگاکر پکائی گئی اشیاء ،بیکری کے کھانوں اور بازار میں تیار یخنیوں کے پیکٹ میں بھی نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ان کااستعمال محدود رکھیں۔

۵۔ ایک وقت میں تھوڑا کھانا کھائیں

بلڈ شوگر اور توانائی کے لیول کو متوازن رکھنے کے لئے دو مرتبہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے اور خود پر غشی طاری کرنے سے بہتر ہے کہ دن میں تھوڑا تھوڑ اکھاناکھایا جائے ۔ بیکری کی اشیاء کو بطور اسنیکس استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ خشک پھل ، مغزیات اور بیجوغیرہ استعمال کئے جائیں ۔

۶۔ اچھی طرح چباکر کھانا کھائیں

چھوٹے چھوٹے نوالے نہ صرف چبانے میں آسان رہتے ہیں بلکہ کھانے کا لطف بھی دیتے ہیں ۔نوالے کو خوب چباےئے تاکہ آسانی سے نگلا جائے اور ہضم ہو سکے ۔

۷۔ کھانے کے فوری بعد نہ سوئیں

ماہرین غذاکا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد کم یز کم آدھے گھنٹے نہیں سونا چاہئے ۔ورنہ بد ہضمی اور موٹا پا آسکتا ہے۔

۹۔ دھیان سے کھائیں

آرام سے بیٹھ کر کھائیں اس کے بجائے کہ ٹرے لے جا کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ جائیں ۔عام طور پر اگر کھانا توجہ سے نہ کھایا جائے تو بے دھیانی میں بھوک سے زیادہ کھا لیا جاتا ہے ۔ہمارے ذہن کو یہ پیغام ملنے میں پندرہ منٹ کا وقت درکا ر ہوتا ہے کہ اب پیٹ بھر چکا ہے ۔اگر بہت تیزی سے کھایا جائے تو ذہن تک یہ پیغام جانے میں دیر ہو جاتی ہے ۔

۱۰۔ مچھلی کا استعمال

ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ مچھلی ضرورکھاےئے ۔ایسی مچھلی جس میں تیل بھر پور مقدار میں موجود ہو ۔چکنی مچلی میں اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں ۔مچھلی کھانے سے افراد ڈپریشن کا کم شکار ہوتے ہیں ۔

۱۱۔ خوش ہو کر کھائیں

جدید تحقیق کے مطابق ہم جو کھاتے ہیں اس کا تعلق اس توانائی سے ہے جو ہمارا جسم جذب کرتا ہے اپنے کھانے کو راضی خوشی اللہ کا شکر ادا کر کے کھایں تاکہ توانائی کا ہر زرہ آپ کے جسم کے کام آسکے۔

۱۲۔ چکنائی کم کر دیں

اگر چہ جسم کے لئے چکنائی ضروری ہے مگر مرغن کھانے جو سیچوریٹڈ فیٹ سے بھرپور ہو جیسے چکنا گوشت ، مکھن ،ڈیری پروڈکٹس اور مارجرین کو لیسٹرول بڑھاتے ہیں ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۱۳۔ ورائٹی ضروری ہے

 

کھانوں میں ورائٹی ہونا نہ صرف اسے کھانے میں دلچسپ بناتا ہے بلکہ جسم کی تمام تر غذائی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے لیے اہم ہے ۔ہمارے جسم کو صحت مند رہنے اور برابر کام کرتے رہنے کے لئے ۴۰ مختلف قوت نخش غذاؤ ں کی ضرورت ہوتی ہے ۔کوئی ایک غذا تمام توانائی فراہم نہیں کر سکتی ۔کسی بھی خوراک کا متواتر استعمال غیر متوازن خوراک کی جانب ا شارہ ہے اور فوڈ الرجی کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے ۔لہذا خوراک بدل بدل کر استعمال کرنی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...